گرینڈ ٹیچرز الائنس کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں کل 24نومبر کو ملتان میں احتجاجی ریلی نکالی جائے گی

جمعرات 24 نومبر 2016 20:05

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2016ء) گرینڈ ٹیچرز الائنس کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں کل 24نومبر کو چوک نواں شہر سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی سمیت اساتذہ رہنما ظفر جمیل، رانا الطاف حسین، عابد فرید بزدار ، طاہر وڑائچ، محمد اشفاق انصاری ، الطاف نائچ، اعجاز سمراکے علاوہ مختلف اضلاع کے اساتذہ قائدین کریں گے ریلی و دھرنا میں ملتان ڈویژن کے سینکڑوں اساتذہ شرکت کریں گے اس موقع پر اساتذہ قائدین خطاب کریں گے واضح رہے کہ اساتذہ کی جاری تحریک حکومت کی تعلیم کش اور اساتذہ دشمن پالیسیوں سمیت حکومتی وعدہ خلافیوں کے خلاف ہے اس سلسلے میں اساتذہ رہنما رانا الطاف حسین کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں ڈیرھ سو فی صد اضافہ جبکہ دوسری طرف عرصہ سات سال سے اساتذہ کی اپ گریڈیشن ودیگر مسائل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں