روسی سفیر کافارم ہائوس کا دورہ

بدھ 23 نومبر 2016 23:20

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) جنوبی پنجاب کے پانچ روزہ دورے پر آئے اسلام آباد میں تعینات رشین فیڈریشن کے سفیر مسٹر الیکسے ڈیڈو نے ہیڈ محمد والا پر نغمان عدنان فارمز کا دورہ کیاجہاں سابق صدر ایوان محمد خان سدوزئی، سابق سینئر نائب صدر میاں عالمگیرجمیل خان نے ان کا خیر مقدم کیا۔

(جاری ہے)

دورہ کے دوران انہوںنے آبپاشی میں پیورٹل سسٹم ،ٹنل فارمنگ اورجدید طریقہ زراعت کا معائنہ کیا اور اس حوالہ سے مختلف امور پر بات چیت کی۔

اس موقع پر محمد خان سدوزئی ، میاں عالمگیر جمیل خان اور زاہد حسین گردیزی نے انہیں خطہ کی زرعی مصنوعات آم، کنو، گندم کے بارے میں بتایا۔روسی سفیر نے اس موقع پر فارمز ہائوسز کے ساتھ مختلف فیکٹریاں لگانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تکنیکی معاملات پر تفصیل سے بات چیت کی۔ روسی سفیر کے ہمراہ ٹریڈسیکرٹری مسٹر یوری کازولف بھی موجود تھے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں