کسٹم انٹیلی جنس کے زیرقبضہ سامان وگاڑیاں ایک کروڑ55لاکھ میں نیلام

بدھ 23 نومبر 2016 23:20

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء)کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ملتان رینج کے زیرقبضہ متفرق سامان اور گاڑیاں بدھ کے روزیہاں ایک کروڑ55لاکھ روپے میں نیلام کردی گئیں۔

(جاری ہے)

نیلامی میں نگرانی کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن فیصل آباد سے آنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر ریاض حسین نے کی۔نیلامی میں 12گاڑیاں اور الیکٹرانکس سامان کی تین لاٹیں بھی شامل تھیں تاہم کپڑوں اورجنریٹرز کی لاٹیں کم بولی آنے کی وجہ سے نیلام نہ کی گئیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں