عالمی صنعتی نمائشوں میں جنوبی پنجاب کی وومن چیمبرز کومزید نمائندگی دلائیں گے،رئوف عالم

بدھ 23 نومبر 2016 23:12

ملتان۔23 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) ایف پی سی سی آئی کے صدر رئوف عالم نے کہاہے کہ عالمی صنعتی و تجارتی نمائشوں میں جنوبی پنجاب کی وومن چیمبرز خصوصاً بہترین کارکردگی کی حامل وومن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان کو مزید نمائندگی دلائیں گے۔وومن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان کی صدر مسز نسیم رحیم ،میڈیاکوارڈینیٹر معصومہ سبطین ،سابق سینئر نائب صدر سیرت فاطمہ اورخوشنودنعیم سے ایف پی سی سی آئی اسلام آباد کے آفس میں خصوصی ملاقات کے مقع پر انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ وومن چیمبرآف کامرس اینڈ ا نڈسٹری ملتان کی ممبر خواتین کو مزید مدد فراہم کی جائے گی اور ان کے بزنس کو بڑھانے کے لئے ان کوہرطرح کی آگاہی فراہم کرنے،ان کے کاروباری مسائل اور ان کے حل کیلئے فیڈریشن کی سطح پر مکمل تعاون فراہم ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسز نسیم رحیم نے صدر ایف پی سی سی آئی رئوف عالم کوبتایا کہ وومن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان کی ممبران نے انتہائی نامساعد حالات کامقابلہ کرتے ہوئے اپنے چیمبر کو نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ اب عالمی سطح پربیھ اس کی ایک پہچان بنادی ہے۔انہوں نے کہاکہ خطہ جنوبی پنجاب میں خواتین کوبہت سے مسائل کاسامنا ہے یہاں کے رسم ورواج اورعلاقائی ماحول کے باوجود یہاں کی بزنس پیشہ خواتین نے معیاری اورنت نئی مصنوعات متعارف کراکر نہ صرف اپنے گھر کی معاشی حالت بہتر کی ہے بلکہ ملکی معیشت کے پھیلائو اور بہتری میں اپنا حصہ بھی ڈالا ہے۔

انہوںنے ایف پی سی سی آئی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس خطے کی خواتین کو ان کی انتھک جدوجہد اورخطے کی محرومیوں کے تناظر میں زیادہ مراعات اور مدد فراہم کرے۔اس کے علاوہ یہاں کی بزنس پیشہ خواتین کوایف پی سی سی آئی میں زیادہ نمائندگی بھی دی جائے

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں