ملتان میٹرو بس منصوبہ۔20ایکڑ رقبہ پر محیط بس کمپلیکس کی تکمیل آخری مراحل میں داخل

بدھ 23 نومبر 2016 22:32

ملتان۔23 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) ملتان میٹرو بس منصوبے کے تحت 20 ایکڑ رقبہ پر زیر تعمیر بس ڈپو کمپلیکس آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے ۔ ایڈمن بلاک کی تزئین وا ٓرائش کاکام مکمل کرلیا گیا ہے اور بس ڈپو اور میٹرو بس ٹریک کو لنک کرنے والے دور رویہ شاہر اہ کی ایک سائیڈکی کارپٹنگ مکمل کرلی گئی ہے۔بس ڈپو کے اندر واٹر سپلائی اور ڈرینج کا نیٹ ورک بھی تکمیل پاگیا ہے ۔

اسی طرح واشنگ ایریا اور فیول اسٹیشن بھی تعمیر کرلیاگیا ہے اور اس کے سٹیل سڑکچر پر سینڈوچ پینل کی چھت ڈالنے کا کام باقی ہے ۔ بس ڈپومیں کیفے ٹیریا، ہاسٹل اور مسجد کا سٹرکچر تیا ر کرلیا گیا ہے اگلے مرحلے میں ان کی تزئین و آرائش کاکام شروع کیا جائے گا۔120بسوں کے لئے پارکنگ پہلے ہی مکمل کی جاچکی ہے ۔

(جاری ہے)

بس ڈپو میں بجلی کا نظام بچھانے کاکام بھی شروع کردیا گیا ،پولز ڈالے جارہے ہیں اور 630کلو واٹ کا جنریٹر خریدا جارہا ہے ۔

اس کے علاوہ بس ڈپو کی چار دیواری کاکام تقریباًمکمل کیا جاچکا ہے ۔ بس ڈپو کے ایریا کی لینڈ سکپنگ کاکام جاری ہے اور خاص گھنے سایہ دار درخت لگائے جارہے ہیں ۔ اس کے علاوہ فیڈر روٹس پر چلنے والی 100بسوں کی پارکنگ کے لئے بھی دو مقامات پر جگہ تلاش کی جارہی ہے ۔ توقع ہے کہ فیڈر بسوں کے لئے پارکنگ سٹینڈ وہاڑی چوک اور ڈیرہ اڈا کے مقام پرقائم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں