بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے مختلف شعبوں /کیڈرز کے ملازمین کے بنیادی پے سکیل ..
تازہ ترین : 1

بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے مختلف شعبوں /کیڈرز کے ملازمین کے بنیادی پے سکیل اپ گریڈکرنے کے احکامات جاری

ملتان۔23 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 نومبر2016ء)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے مختلف شعبوں /کیڈرز کے ملازمین کے بنیادی پے سکیل اپ گریڈکرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ بنیادی سکیل 16میں خدمات سرانجام دینے والے سینئر سپریٹنڈنٹس کو بنیادی سکیل 17میں اپ گریڈ کردیاہے جبکہ اسسٹنٹ عہدے کے ملازمین کو بی پی ایس 14سے بی پی ایس15، سینئر کلرک /اپرڈویژنل کلرک بی پی ایس9سے بی پی ایس11، جونیئرکلرک بی پی ایس7سے بی پی ایس9، کمرشل اسسٹنٹ بی پی ایس14سے بی پی ایس15، آڈٹ اسسٹنٹ بی پی ایس14سے بی پی ایس15، اکائونٹس اسسٹنٹ بی پی ایس14سے بی پی ایس15، سرکل ہیڈ ڈرافسٹمین /ڈرافسٹمین (گریڈ۔

ای) بی پی ایس14سے بی پی ایس15، ڈویژنل ہیڈ ڈرافسٹمین /ڈرافسٹمین (گریڈ۔بی) بی پی ایس13سے بی پی ایس14، ہیڈ ڈرافسٹمین (اسسٹنٹ ڈرافسٹمین)بی پی ایس12سے بی پی ایس13،لائن مین فرسٹ کے بنیادی پے سکیل 9سے بی پی ایس11، لائن مین سیکنڈبی پی ایس 7سے بی پی ایس9، اسسٹنٹ لائن مین بی پی ایس5سے بی پی ایس7، میٹرریڈر کے بی پی ایس7سے بی پی ایس9، سب سٹیشن اٹینڈنٹ (ایس ایس اے ) کے بی پی ایس7سے بی پی ایس9، اسسٹنٹ سب سٹیشن اٹنڈنٹ ( اے ایس ایس اے ) بی پی ایس5سے بی پی ایس7، اے ایس اے بی پی ایس5سے بی پی ایس7، بل ڈسٹری بیوٹر بی پی ایس5سے بی پی ایس7اور ہیلپر کے بنیادی پے سکیل گریڈ5سے بنیادی سکیل 7میں اپ گریڈ کردئیے گئے ہیں ۔
وقت اشاعت : 23/11/2016 - 22:32:42

اس خبر پر آپ کی رائے‎