پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی،14افرادگرفتار

بدھ 23 نومبر 2016 22:31

ملتان۔23 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 14افراد کوگرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم عابد سے 500گرام بھنگ، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم ارشد سے 50لیٹر دیسی شراب ،پولیس تھانہ مظفرا ٓباد نے ملزم جعفر علی سے 145گرام چرس ، پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم فقیر محمد سے 1060گرام چرس ، پولیس تھانہ صدر شجاعباد نے ملزم محمد شاہد سے 220گرام چرس اور ملزم ساجد سے 190گرام چرس ، جبکہ ملزم محمد ساجد سے 13لیٹر شراب،پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم نادر عباس سے رپیٹر 02کارتوس اور ملزم مدثر عباس سے رائفل 222معہ 04گولیاں کر کے مقدمات درج کر لئے۔

دریں اثناء ملتان پولیس نی4اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سی2 اے کیٹیگری جبکہ2کا تعلق کیٹیگری بی سے ہے۔علاوہ ازیںملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران129نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا جبکہ ایکسائزآفس ملتان میں437نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی122موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں