ملتان، ٹرک کی موٹرسائیکل کوٹکر،2 افراد جاں بحق
تازہ ترین : 1

ملتان، ٹرک کی موٹرسائیکل کوٹکر،2 افراد جاں بحق

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 نومبر2016ء)سناواں کے قریب نا معلوم ٹرک نے موٹرسا ئیکل کوٹکر ماردی جس کے نتیجے میںموٹر سائیکل پرسوار دو افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سناواں کے قریب پیر مٹھا کے مقام پر ٹھٹہ گورمانی کے رہائشی دو افراد ناظم لاشاری اپنے دوست اعجاز لاشاری کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سناواں سے گھر واپس جا رہے تھے کہ روڈ پر گنے سے لوڈ ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری دی جس سے دونوں افراد شدید زخمی ہوگئی. نامعلوم ڈرائیور ٹرک سمیت موقع سے فرار ہوگیا. زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے دونوں افراد جاںبحق ہوگئی. پولیس تھانہ سناواں نے مقدمہ درج کرلیا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/11/2016 - 23:34:38

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں