ملتان میں ٹرالر اور مسافر وین کا تصادم،4مسافر جاں بحق،5شدید زخمی

منگل 22 نومبر 2016 23:08

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2016ء) ملتان میں ٹرالر اور ہائی ایس مسافر وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں اور لاشوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بہاولپور روڈ پرچک 5 فیض کے قریب ملتان سے بہاولپور جانے والی تیز رفتار مسافر وین اوور ٹیکنگ کرتے ہوئے ٹرالر سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں ڈرائیور، کنڈکٹر اور ایک خاتون سمیت چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 5 مسافر شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق، زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہے ۔ ایس ایس پی موٹروے کے مطابق، ابتدائی طور پر حادثہ وین ڈرائیور کی غلطی اور تیز رفتاری کا نتیجہ لگتا ہے۔دوسری طرف تھانہ بستی ملوک کی پولیس نے ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں