ضلعی حکومت کا بھٹوں اور کارخاتوں میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے کریک ڈائون۔3افراد کے خلاف مقدمات درج

منگل 22 نومبر 2016 22:55

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء)ضلعی حکو مت ملتا ن نے بھٹو ں اور کارخانوں میں چا ئلڈ لیبر کے خا تمے کیلئے خصو صی کر یک ڈا ئو ن کا آ غاز کر دیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر خالد گیلا نی کو اس مہم کا انچا ر ج مقر ر کر تے ہوئے سخت کارروا ئی کرنے کی ہدا یت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں گز شتہ رو ز اسسٹنٹ کمشنر سٹی خالد گیلا نی نے محکمہ لیبر اورچا ئلڈ پروٹیکشن کے افسرا ن کے ہمرا ہ کارروا ئی کرتے ہوئے ۔

بچو ں سے جبری مشقت لینے وا لے 3 بھٹہ مالکا ن کے خلا ف مقد ما ت در ج کرادئیے ۔ خصو صی ٹیم نے وہا ڑ ی روڈ ،شجا ع آ با د رو ڈ اور بند بوسن کے علا قوں میں قائم 10 سے زائد بھٹو ں کی انسپکشن کی تو معصو م بچو ں سے جبر ی مشقت لی جا رہی تھی جس پر لیبر ایکٹ اور بھٹہ ایکٹ کے تحت مقد ما ت در ج کرا کے بچو ں کو چا ئلڈ پروٹیکشن سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں