ملتان میں ادبی اور تخلیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے مختلف مقابلہ جات کا شیڈول ..
تازہ ترین : 1

ملتان میں ادبی اور تخلیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے مختلف مقابلہ جات کا شیڈول جاری

ملتان۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 نومبر2016ء)ملتان میں محکمہ تعلیم نے ادبی اور تخلیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے مختلف مقابلہ جات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ یہ شیڈول قرات،نعت خوانی، تقریر اور مضمون نویسی کے تحصیل، ضلع اور ڈویژن کے لیول پر مقابلوں پر مشتمل ہے۔ مقابلے میں حصہ لینے کیلئے فارم محکمہ تعلیم کی ویب سائیٹ یا ڈی او سکینڈری کے آفس سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں تحصیل کے سکولوں میں بھی فارم مہیا کردیے گئے ہیں۔ حکومت پنجاب کی جانب سے ہر سطح پر جیتنے والوں کے لئے پرکشش انعامات کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ تمام مقابلہ جات کے لئے عنوانات کی طرز پر سلیبس بھی دیا گیا ہے تاکہ مقابلوں میں حصہ لینے والوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ واضح رہے کہ مقابلوں میں صرف نویں اور دسویں جماعت کے طلباء و طالبات حصہ لے سکیں گے۔مقابلہ جات کے لئے رجسٹریشن تحصیل لیول پر 21 نومبر، ڈسٹرکٹ لیول پر 30 نومبر، ڈویژن لیول پر 7 دسمبر اور صوبائی لیول پر 17 دسمبر 2016 ء تک ای ڈی اوز دفاتر میں کرائی جا سکتی ہے۔ مقابلے 24 نومبر سے 24 دسمبر 2016 تک جاری رہیں گے اور ان مقابلوں میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات حصہ لے سکتے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/11/2016 - 19:46:07

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں