حکومت قوم سے کئے وعدے پورے کرے گی،سلطانہ شاہین

منگل 22 نومبر 2016 19:46

ملتان۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین نے کہا ہے کہ حکومت قوم سے کئے وعدے پورے کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن ممبر سٹی میونسل کارپوریشن فہمید ہ چوہان کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ میںخطاب کرتے ہو ئے کیا ،اس موقع پر آپا نسرین ،سعید انصاری ، عامر سعید انصاری ، رانا شاہد الحسن ودیگربھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سلطانہ شاہین نے مزید کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کا خاندان عدالت عظمیٰ میں پیش ہو چکا ہے اب عدلیہ کا جو بھی فیصلہ آئے گا قبول کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجود ہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور قوم سے کئے وعدے پورے کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان اقتدار کے لئے منفی سیاست کر رہے ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) اقدار کی سیاست کر رہی ہے ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں