وزیراعظم جلد ملتان کیلئے صحت کے میگاپراجیکٹس کا اعلان کریں گے،ڈی سی او

پیر 21 نومبر 2016 22:53

ملتان۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) ڈسٹر کٹ کوآرڈی نیشن آ فیسرملتا ن نا در چٹھہ نے کہا ہے کہ صحت کی بنیا دی سہولتو ں کی فرا ہمی کیلئے حکومت پنجا ب جنگی بنیا دو ں پر اقد اما ت کررہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ اربو ں رو پے کی لاگت سے ملتا ن میں جد ید طبی مر اکز اور تشخیص سنٹر تعمیر کئے جا ر ہے ہیں اوروزیر اعظم محمد نواز شریف جلد ہی دو ر ہ ملتا ن کے موقع پر صحت کے شعبے میں میگا پر اجیکٹس کا اعلا ن کر ینگے ،انہو ں نے کہاکہ بد قسمتی سے پولیو کا مکمل خا تمہ وطن عزیز میں ابھی تک ممکن نہیں ہو سکا ۔

اب تک 17 پولیو کیسز سا منے آ چکے ہیںتاہم ملتان گز شتہ کئی سالوں سے پولیو فر ی ہے ، ان خیالا ت کاا ظہا ر انہو ں نے گز شتہ روز شہبا ز شر یف ہسپتا ل میں 23 نو مبر سے شر وع ہونے وا لی 3 رو زہ پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ای ڈی او ہیلتھ ڈا کٹر ظفر اقبا ل اور محکمہ صحت کے متعلقہ افسرا ن بھی موجو دتھے ۔ڈ ی سی او نا در چٹھہ نے کہا کہ حکو مت پنجا ب نے پولیو کے خاتمے کیلئے انقلا بی قا نون ساز ی کی ہے جس کے تحت پولیو قطر ے پلانے سے انکا ر کر نیوا لے والدین کے خلا ف سخت کارروا ئی عمل میں لا ئی جائے گی ۔

انہو ں نے کہا کہ 3 روز ہ قومی مہم کے دوران 12سے زائد ٹیمیں گھر گھر جا کر 8 لا کھ سے زائد بچو ںکو پولیوکے قطر ے پلا ئیں گی ۔نا در چٹھہ نے صحت کے منصو بو ں پر بریفنگ دیتے ہوئے صحافیو ں کو بتا یا کہ پنجا ب میںپہلی مر تبہ ضلعی حکو مت ملتا ن نے روایتی تا خیر ی حر بے ختم کر نے کیلئے ہسپتا لو ں میں ہیلتھ کونسلز تشکیل دی ہیں جن میں معا شر ے کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے وا لے افراد شا مل کئے گئے ہیں ۔

ہیلتھ کونسلز کو متعلقہ ہسپتال میں تعمیر ومر مت اور طبی آ لا ت ومشینر ی خرید نے کیلئے مکمل ما لی اختیارا ت بھی سونپ دیے گئے ہیں تا کہ کسی بھی رکا وٹ کی بناء ہسپتال کے انتظامی معاملات چلتے ر ہیں ۔ڈ ی سی او نا در چٹھہ نے کہاکہ ہسپتا لو ں میں جدید تر ین جر اثیم کش آ لا ت نصب کئے جارہے ہیں جن سے مر یضو ں اور لواحقین کو صاف ستھر ے ماحو ل کی فرا ہمی کا خوا ب شر مند ہ تعبیر ہو گا۔انہوں نے کہاکہ ضلع ملتا ن میں نشتر ہسپتا ل کی طر ز پر جد ید کر یں ۔نئے ہسپتال کیلئے 5 ایم ایس صا حبا ن پر مشتمل کمیٹی بھی تکیل دے دی گئی ہے جو جلدہی سفارشات پیش کر ے گی ۔بعد ازا ں ڈ ی سی او ملتا ن نے اپنے ہا تھ سے بچو ں کوپولیو کے قطر ے پلا کر مہم کا با ضا بطہ افتتا ح کیا ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں