مٹیاری، ن لیگ کے صوبائی صدر سید شاہ محمد اور ان کے بیٹے نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

اتوار 10 جون 2018 21:40

مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) مٹیاری میں نوازلیگ کے صوبائی صدر سیدشاہ محمدشاہ اورانکے بیٹے دیگر نی1 قومی اور2صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر نامزدگی فارم جمع کرائے۔لیگی رہنما کی میڈیا سے گفتگو۔ این اے 223 پر نوازلیگ کے صوبائی صدر سید یاسر شاہ،پی ایس 58 پر بیٹے سیدیاسر شاہ،پی ایس 59 پر فیصل صالح جکھریجو نے نامزدگی فارم جمع کرائے جس کے بعدنواز لیگ کے صوبائی صدر سیدشاہ محمد شاہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے ملک میں ون وے ٹریفک چل رہی ہے صرف نوازشریف کے خلاف احتساب جاری ہے جبکہ خلائی مخلوق پارٹی کو توڑ پھوڑ میں مصروف ہے لیکن ان کو یہ پتہ نہیں یہ دوسرا پاکستان ہے ان کا کہنا تھا کے وقت پر الیکشن ہوں گے لیکن اسٹیبلشمینٹ کی من مانی نہیں ہوگی اور نہ ہی ان کیمطابق نتائج ہوں گے ان کا کہنا تھا کے نوازشریف کینسرمیں مبتلا بیوی کے پاس نہ جاسکے اور غداری کے مرتکب جنرل مشرف کو گرفتارکرنے کے بجائے اس کاانتظارکیا جائے یہ کہاں کا قانون ہے ان کا کاکہنا تھا کے جو سرکاری ایجنسیوں یا اسٹیبلشمینٹ کے ساتھ ہے ان کا کوئی مستقبل نہیں ہے جو کہتے ہیں آئین کا تحفظ کرو،ووٹ کوعزت دو ان کا مستقبل پاکستان کا 22 کروڑ عوام ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے انہوں نے کہا کے نواز لیگ کا جرم یہ ہے کے ہم نے دہشتگردی کا خاتمہ کیاڈولپمنٹ کی اورموٹروے بنایا اگر یہ روکنا ہے توروک لو ۔#

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں