مٹیاری میں 4 کروڑ 87 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والی ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح

اتوار 25 مارچ 2018 20:00

مٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2018ء) رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر مخدوم رفیق الزمان نے مٹیاری ٹائون، یونین کائونسلز اور دیہاتوں میں 4 کروڑ، 87 لاکھ، 25 ہزار روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے روڈس، سی سی بلاک، پیور بلاک، نیکاسی آب کے لئے پکی نالیوں کی تعمیر اور دیگر مرمتی کاموں کا افتتاح کردیا۔ پیپلز پارٹی کے ایم پی اے مخدوم ڈاکٹر رفیق الزمان اپنے حلقے کا دو روزہ تفصیلی دورا کرنے کے لئے مٹیاری اور آس پاس کے گائوں پہنچے تو وہاں پر ان کا انتہائی والہانہ استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

اس موقع پر مخدوم ڈاکٹر رفیق الزمان نے حلقے کے عوام کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات بھی جاری کی۔ جن چوبیس اسکیموں کا ایم پی اے نے افتتاح کیا ان میں بھٹ شاہ ٹنڈو آدم سے گائوں محمود تھیم روڈ کی مرمت، کھنڈو اسٹاپ سے گائوں مٹھو کھوسو، نیشنل ہائی وے سے گائوں اگھم وسان تک، گائوں مولیڈنو میں پیو بلاک، عیدگاہ خیبر میں پیور بلاک، گائوں رشید ٹگر میں پیور بلاک،خیبر اڈیرو لال سے گائوں اولڈ غالب حبیب لنک روڈ تک سی سی بلاک، گائوں شیر محمد ٹھوڑا سے گائوں میر شبیر لنک روڈ، اڈیرو لال کا اندرونی روڈ، اڈیرو لال سے بچ وریاہ لنک روڈ، خیبر ٹنڈوآدم روڈ سے گائوں اوٹھو مری، گائوں ارضی ہکڑا میں سی سی بلاک، اڈیرو لال اسٹیشن مین بازار روڈ، پلیجانی سے اڈیرو لال اسٹیشن روڈ، پلیجانی اسٹیشن سے گائوں رمضان خاصخیلی لنک روڈ، لانگاہ اسٹاپ سے گائوں شاہپور لنک روڈ، مٹیاری الہڈنو ساند سے نصرپور روڈ ، تاجپور سے سومرا موری، گائوں خانپور تاجپور میں پیور بلاک، حیدرآباد ٹنڈو جام روڈ سے خانپور تاجپور روڈ، جی اے شاہ روڈ سے گائوں جام سماں لنک روڈ، ہاشمی امام بارگاہ میں پیور بلاک، پیر امیر علی شاہ ہاشمی محلا اور مٹیاری کی مختلف گلیوں میں پیور بلاک کی ترقیاتی اسکیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین ٹائون کمیٹی مٹیاری سید سکندر علی شاہ، سابق ایم پی اے سید پیر امیر علی شاہ ہاشمی، ایکسیئن روڈز ارشد بھٹو، اسسٹنٹ انجنیئر محمد صدیق میمن، سید فضیل حبیب شاہ، ذوالفقار علی کھٹیان، رازق ڈنو ہموں پوٹو، امجد بلوچ اور پیپلز پارٹی کے دیگر مقامی رہنما ان کے ساتھ تھے۔ مختلف مقامات پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایم پی اے مخدوم ڈاکٹر رفیق الزماں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے ضلع مٹیاری میں ترقیاتی کام کروائے ہیںاور عوام کو بنیادی سہولتیں دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

ضلع کے کتنے ہی علائقوں کے گائوں میں بجلی فراہم کی گئی ہے جبکہ ضلع کے اندر نئے روڈز کا جال بھی بچھایا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ پرانے روڈز کا مرمتی کام بھی جاری ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ سال کے بجٹ میں مٹیاری کی عوام کی ترقی، بھلائی اور خوشحالی کے لئے زیادہ ترقیاتی اسکیمیں شامل کروائیں جائیں گیںجبکہ شہر کے نیکاسی آب سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے دن رات کام جاری ہے۔

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں