ہالا،تیز رفتار ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر ،ماں بیٹی جاںبحق،شوہر اور دوسری بیٹی شدید زخمی ،ہسپتال منتقل

پیر 26 فروری 2018 18:15

ہالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2018ء) مٹیاری نیشنل ہائی وے پر حادثہ پوری فیملی کو نگل گیا،تیز رفتار ٹرک کی موٹرسائیکل کو زوردار ٹکر ،ماں بیٹی جاںبحق،شوہر اور دوسری بیٹی شدید زخمی ہسپتال منتقل ،دوسرے واقعے میں سانپ کے کاٹنے سے ایک شخص جاںبحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

مٹیاری کے قریب مسوبھرگڑی کی ماچھی ہوٹل کے مقام نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار ٹرک کا موٹرسائیکل کوٹکر ہونے سے موٹرسائیکل سوارمعصوم بچی خاتون سمیت جان بحق ہوگئی جبکے دو شدید زخمی ہوگئے جنہیں حیدرآباد ہسپتال منتقل کیا گیا جان بحق ہونے والوں کی شناخت ماں ضمیراں زوجہ سجاد کھوسو،ایک سالہ بیٹی فرحانہ کے بطور کی گئی جبکہ شوہر سجاد کھوسو اور انکی بیٹی تین سالہ فرحانہ شدید زخمی ہوگئی جنہیں تشویشناک حالت میں حیدرآباد ہسپتال منتقل کیا گیا پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے لیا ہے جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے دوسری طرف اطلاع ملتے ہی ورثاء میں کہرام مچ گیا ہے دوسری طرف ہالا کے نواحی گاؤں میں سانپ کے کاٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں