سپریم کورٹ کے واٹر کمیشن چیئرمین کا مٹیاری واٹر سپلائی کا دؤرہ،ناکارہ پانی فلٹریشن پر جسٹس کی اظہار برہمی

45 روز کے اندر واٹر سپلائی کے مسائل کو حل کیا جائے،جسٹس امیرہانی مسلم کی افسران کو ہدایت

بدھ 14 فروری 2018 20:55

مٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2018ء) سپریم کورٹ کے واٹر کمیشن چیرمین کا مٹیاری واٹر سپلائی کا دؤرہ،ناکارہ پانی فلٹریشن پر جسٹس کی اظہار برہمی 45 روز کے اندر واٹر سپلائی کے مسائل کو حل کیا جائے افسران کو جسٹس کی ہدایت سپریم کورٹ کی جانب سے واٹر کمیشن کیچیئرمین جسٹس امیرہانی مسلم مٹیاری واٹر سپلائی پہنچ گئے انکے ہمراہ ڈسٹرکٹ سیشن جج مٹیاری ندیم آخوند ،صوبائی سیکریٹری آبپاشی جمال مصطفی سید دیگر موجود تھیاس موقعے پر ٹاؤن چیرمین سید سکندر شاہ ڈی سی مٹیاری پرویز بلوچ نیانہیں بریفنگ دی گئی اس چیرمین ٹاؤں کمیٹی سید سکندر شاہ بھی پھٹ پڑے اور کہا کے پبلک پارک اور واٹرسپلائی زمین پر بااثر شخصیت کا قبضہ ہے میرے خلاف بے بنیاد فیس بوک پر الزامات عائد کئے جارہے ہیں اگر میں کام کرتا ہوں تو مجھے دھمکیاں ملتی ہیں جس پر جسٹس نے ڈی سی کو انہیں تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت دی جسٹس نے واٹر سپلائی زمین پرمبینہ قبضہ خوری کا خاتمہ کرنے اور بند پڑے ہوئے فلٹریشن کے حوالے سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران اور ڈی سی کو 45 روز کے اندر واٹرسپلائی کے تمام مسائل حل کرنے کی ہدایت جاری کی اس موقعے پر میڈیا کے نمائندوں نے ہالا،بھٹ شاہ میں واٹرسپلائی اسکیم ناکارہ اور غیرفعال ہونے کے علاوہ بھینسوں کے باڑے میں تبدیل ہونے ،محکمہ پبلک ہیلتھ کے کرپٹ افسران کی مبینہ لاکھوں روپیہ کی کرپشن کی شکایات کی جس پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کے اس سلسلے میں جلد ہالا بھٹ شاہ کا دؤرہ کروں گا ۔

#

متعلقہ عنوان :

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں