حکومت سندھ کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے،مخدوم جمیل الزماں

ضلع مٹیاری میں کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں کیلئے خصوصی پیکج حاصل کریں گے ، ضلعی سطح پر بہت جلد ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کاانعقاد کیا جائے گا، وزیرریونیو سندھ

منگل 2 جنوری 2018 17:45

مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2018ء) سندھ کے وزیربرائے ریونیو مخدوم جمیل الزماں نے کہاہے کہ حکومت سندھ میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے ، ضلع مٹیاری کے نوجوانوں کو کھیل کے مواقع میسر کرنے کیلئے خصوصی کوشش کی جارہی ہے اور بہت جلد ضلعی سطح پر ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے مقابلے کرائے جائیں گے ،ایونٹ کے انعقاد کیلئے کرکٹ ٹیموں کی فہرست اور پلان جلد پیش کیا جائے، کھیلوں کے فروغ کیلئے سندھ حکومت سے خصوصی پیکج لیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس مٹیاری میں ضلع میں کھیلوں اور تفریح کے فروغ کیلئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر مٹیاری پرویز احمد بلوچ اور محکمہ کھیل کے افسران کو احکامات دیئے کہ وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ضلع کے رجسٹرڈ اسپورٹس کلبز سے رابطہ کرکے ٹیموں کی سلیکشن کریں ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ کھیلوں، تفریح اور دیگر صحت مند سرگر میوں کے فروغ سے معاشرے باالخصوص نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی مایوسی اور انتہاپسندی کے ر جحانات کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرکے دہشت گر دی، انتہاپسندی اور دیگر سماجی برائیوں کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ اجلا س میں ڈپٹی کمشنر مٹیاری پرویز احمد بلوچ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرون مٹیاری سید مرتضی علی شاہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات محمد صابر کاکا ، اے سی مٹیاری امام بخش کاکا، اے سی سعید آباد سہیل احمد ، ا ے سی ہالا بشیر جسکانی و دیگر حکام موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں