مخدوم امین فہیم کی دوسری برسی آج ہالا میں منائی جائیگی ، بلاول بھتو زرداری سمیت پیپلز پارٹی کی سرکردہ شخصیات شرکت کریں گی

اتوار 19 نومبر 2017 20:40

مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) سروری جماعت کے روحانی پیشوا اور مخدوم سرور نوح کے 18 ویں گدی نشین اورپی پی پی پارلیمنٹرین کے صدرمخدوم امین فہیم کی دوسری برسی 20 نومبر بروز پیرہالا میں منائی جائیگی اور اس سلسلے میں قرآن خوانی اور مزار پر چادربھی چڑہائی جائیگی جبکہ برسی کے حوالے سے ایک تقریب بھی منعقد کی جائیگی جس میں پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت فریال تالپوراور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر بھی شرکت کریں گی- اس موقع پر پی پی پی چیرمین بلاول بھٹو ہالا میں مخدوم محمد زمان طالب المولیٰ میڈیکل کالج اورٹیچنگ ہسپتال ہالاکا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے جبکہ تقریب میں مخدوم امین فہیم کی سماجی اور سیاسی خدمات پر بنائی گئی ڈاکیومنٹری بھی دکھائی جائیگی۔

(جاری ہے)

برسی میں شرکت کے حوالے سے موجودہ گدی نشین صوبائی وزیر مخدوم جمیل الزماں اور خاندان کی جانب سے سروری مریدوںسمیت سندھ بھر کے لوگوں کو دعوت دی گئی ہی- مخدوم امین فہیم پی پی پی پارلیمنٹرین کے صدر بھی تھے مخدوم امین فہیم 4 اگست 1939 کو ہالا میں پدا ہوئے مخدوم امین فہیم 1977 سے 2015 تک پارلیمنٹ کا حصہ رہی- 7 مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن اور ایک مرتبہ سندھ اسمبلی کے رکن رہے جبکہ 2 مرتبہ وفاقی وزیر بھی رہے -انہوں نے سابقہ صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں وزیر اعظم کا عہدہ دیے جانے کی پیشکش ٹھکرائی تھی- مرحوم بچپن سے بہت ذہین تھے اور شروع سے انہیں والی بال ، شکار،فوٹوگرافی،شاعری اور تاریخی اور اسلامی کتابوں کے مطالعے کا شوق تھا-وہ ایک اچھے شاعر تھے جنہیں شاعری خاندانی ورثے میں ملی- 1959 سے وہ والد کی شاعری سے متاثر ہوکر شاعری کرنے لگے اور شاعری میں انہوں نے رہنمائی اپنے والدین سے حاصل کی - مخدوم امین فہیم نے اپنے بلڈکینسر کے مرض کا علاج جرمنی بھی کروایا مگران کی طبیعت میں بہتری نہ آئی - بیماری کے دوران مرحوم نے کچھ عرصہ دبئی میں بھی گزارامگر انہیں سندھ دھرتی کی مٹی کی خوشبو انہیں کھینچ لائی - مخدوم امین فہیم نے بیٹوں کو دبئی سے انہیں کراچی لے جانے کا مشورہ دیا اور 26 اکتوبر2015 کو انہیں دبئی سے کراچی لایاگیاجہاں انہیں کراچی کی ایک نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا جو کہ بلاول ہا?س کے قریب تھا -مخدوم امین فہیم روحانی طور پر ایک سچے اور انسان دوست شخص تھے -کراچی کے ہسپتال میں پی پی پی چیئرمین بلاول نے ان کی عیادت بھی کی تھی اس وقت مخدوم امین فیہم نے بلاول بھٹو کو گلے لگاکران سے اپنی محبت کا اظہار کیا- مرحوم نے کینسر جیسے موذی مرض سے لڑتے لڑتے اپنی زندگی کے آخری لمحات اپنی دھرتی پر گزارے اور کراچی کے ساؤتھ سٹی ہسپتال میں ان کا علاج جاری تھا کہ 76 سال کی برس میں 21 نومبر2015 کوان کی وفات ہوگئی۔

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں