مخدوم رفیق الزماں کی زیر صدرات ضلع مٹیاری میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس

کام کی سست روی پر اظہار برہمی ، پبلک اسکول بھٹ شاہ کی تعمیراتی اسکیم آئندہ سال مئی تک کسی بھی صورت مکمل کرنے کے احکامات

جمعہ 8 ستمبر 2017 21:44

مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2017ء)رکن سندھ اسمبلی مخدوم رفیق الزماں نے مٹیاری میں جاری ترقیاتی کاموں کی سست روی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو کاموں میں سستی کرنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کرکے ٹھیکے رد کرنے اور ترقیاتی منصوبوں کو مقرر مدت میں مکمل کرنے کیلیے اچھی شہرت رکھنے والے ٹھیکیداروں کو کام دینے کے احکامات جاری کیئے ہیں ۔

انہوںنے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور ایجوکیشن ورکس کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انھیں اپنی کارکردی بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر آفس مٹیاری کے لطیف ہال میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ایم پی اے مخدوم رفیق الزماں کی زیر صدارت ہوا ،جس میں چیئر مین ضلع کونسل مٹیاری مخدوم فخرالزماں ، ڈپٹی کمشنر مٹیاری پرویز احمد بلوچ ، ایکسیئن روڈز ارشد بھٹو ، ایکسیئن ایجوکیشن ورکس علی گوہر ابڑو ، ایکسیئن بلڈنگ انور میمن ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ریاض علی گاہوٹی محکمہ پبلک ھیلتھ انجینئرنگ اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ا ور اپنی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مخدوم رفیق الزماں نے کہا کہ مٹیاری ضلع کی عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے صوبائی اور ضلعی ترقیاتی سالانہ پروگرام کے تحت کروڑوں روپے کے منصوبے منظور کرائیں گئے ہیں تا ہم سست روی کے سبب ترقیاتی کام مکمل نا ہونے کے باعث ایک طرف لاگت میں اضافہ ہورہا ہے دوسری طرف عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے انہوں نے پبلک اسکول بھٹ شاہ کے تعمیراتی کا م مین سست روی کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے منتخب ہونے کے بعد سال 2013 میں اس رکے ہوئے منصوبے کو خصوصی کوششوں کے ذریعے نحال کراایا تا ہم محکمہ ایجوکیشن ورکس کی غفلت کے باعث یہ منصوبہ ابھی تک مکمل نہیں کیا جا سکا ۔

انہوں نے ایکسیئین ایجوکیشن ورکس کو آئندہ سال مئی سے قبل یہ منصوبہ ہر صورت میں مکمل کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ مئی 2018 میں بھٹ شاہ پبلک اسکول میں داخلہ کا عمل شروع کیا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کے نگراں ڈپٹی کمشنر مٹیاری پرویز احمد بلوچ ہیں اس لیئے تمام افسران اپنی ماہانہ کارکردگی رپورٹ انہیں پیش کریں جبکہ وہ ذاتی طور پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے ہر مہینے جائزہ اجلاس منعقد کریں گی. مخدوم رفیق الزماں نے اجلاس میں بتایا کہ رواں سال کے آخر میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مٹیاری ضلع کا دورہ کریں گے اس لیئے مٹیاری ضلع کونسل کے ھال کا بقیہ کام جلد سے جلدمکمل کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ جن ترقیاتی منصوبوں پر 80 فیصد پیش رفت ہوئی ہے انہیں ترجیاتی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ، انہوں نے پبلک ھیلتھ انجنیئرنگ اور ایجوکیشن ورکس کے افسران کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی بہتر کریں بصورت دیگر ان کی شکایات وزیر اعلیٰ سندھ سے کی جائے گی ۔

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں