مٹیاری،حضرت غوث الحق کا سالا نہ عرس عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

اتوار 27 اگست 2017 19:13

مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اگست2017ء)حضرت غوث الحق مخدوم سرور نوح کا سالا نہ عرس ھالا میں عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا ،میونسپل کمیٹی کی جانب سے بہتر انتظامات،صوبے بھر سے مریدین عقیدتمندوں کی شرکت ایشیا کی عظیم بزرگ ہستی حضرت غوث الحق مخدوم سرور نوح رح کا 440 واں سالا نہ عرس ہالا میں درگاہ سرور نوح میں عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیاجہاں صوبے بھر سے سروری جماعت کے مریدین عقیدتمندوں کی جانب سے ذکر الاہی کرکے مخدوم سرور نوح کی مزار پر حاضری دے کر خصوصی دعائیں کی گئی ،چیرمین تعلقہ میونسپل کمیٹی ہالا کے چیرمین مخدوم عمار کی جانب سے عرس کے موقعے پر چراغاں سمیت دیگر بہتر انتظامات کئے گئے تھے درگاہ پہ واک تھرو گیٹس لگاکر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے ،درگاہ کے گدی نشین صوبائی وزیر روینیو مخدوم جمیل الزماں نے درگاہ پہ حاضری دے مریدین کو زیارت کرائی ۔

#

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں