کرپشن کے سلسلے میں ہر شہری ثبوت فراہم کرے، ملوث افراد کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،ڈی جی ایف آئی اے شیر میمن

اتوار 27 اگست 2017 19:13

مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اگست2017ء) ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے اپنے آبائی علاقہ ہالا کے گاؤں میں کے شہریوں سے ملاقات ،ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ کرپشن کے سلسلے میں ہر شہری ثبوت فراہم کرے تحقیقات کرکے ملوث افراد کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابقڈی جی ایف آئی بشیر میمن کی ہالا کے قریب سلطان آباد ہاؤس پرپہنچے تو اپنے ابائی ضلع مٹیاری کے شہریوں نے ملاقات کی جہاں شہریوں نے سندہ کی ثقافت اجرک لونگی کے تحفے پہنائے اس موقعے پر شہریوں نے ضلع کے عوامی مسائل میں کرپٹ افسران کی مبینہ کرپشن کے سلسلے میں شکایات کے انبار لگادیئے جس پر ڈی جی ایف آئی بشیر میمن نے کہا کے وفاقی محکموں میں کرپشن اور ناانصافی کے سلسلے میں ملک کا ہر شہری ثبوت فراہم کرے تحقیقات کرکے ملوث افراد کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا انہوں نے ملک کے اندر غیر قانونی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھ کر اطلاع دی جائے کیوں کے سب سے پہلے پاکستان ہے مزید کہا کے قومی خزانہ ملک کے عوام کی امانت ہے جسے کسی صورت میں لوٹنے نہیں دیا جائے گا قانون سے بالاتر غیرقانونی فیصلے کرنے پر اپنے ہی محکمہ ایف آئی اے میں ملک کے چاروں صوبوں میں افسران کو معطل کرکے سزا ،جزا کا عمل شروع کردیا ہے ۔

#

متعلقہ عنوان :

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں