ڈپٹی کمشنر مٹیاری پرویز احمد بلوچ کا نیو سعید آباد کا دورہ،عوامی شکایات کے ازالے کیلئے ٹائون کمیٹی کے ارکان سے ملاقات

منگل 8 اگست 2017 17:15

مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2017ء) سروری جماعت کے روحانی پیشوا و صوبائی وزیر روینیو مخدوم جمیل الزماں کے خاص احکامات پر ڈپٹی کمشنر مٹیاری پرویز احمد بلوچ نے نیو سعید آباد کا دورہ کیا ، عوامی شکایات کے ازالے کیلئے ٹائون کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی اور گوٹھ بھائی خان صہیب جوہ میں 30 جولائی کو کچے کے علاقے میں کمزور پل کراز کرتے ہوئے دو بہنوں کی ہلاکت پر ان کے والد فتح محمد صہیب جوہ سے تعزیت کی ۔

اس موقعے پر چیئرمین ٹائون کمیٹی نیو سعیدآباد عزیز احمد راہو ، وائس چیئرمین لقمان راجپوت ، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات مٹیاری محمد صابر کا کا ، اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین کانہیو ، ٹائون آفیسر مقصود ملاح و دیگر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر مٹیاری پرویز احمد بلوچ نے واقع والی جگہ کا معائنہ کیا اور گائوں والے سے تفصیلات معلو کیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے گائوں والوں کو یقین دلایا کہ ان کی سہولیت کیلئے جلد ایک پکا پل اور مضبوط پل تعمیر کیا جائے گا تا کہ مستقل میں ایسا کوئی حادثہ دوبارہ پیش نہ آئے۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر مٹیاری نے ٹائون کمیٹی نیو سعیدآباد کے اراکین سے ملاقات کرکے جشن آزادی کے حوالوں سے تیاریوں ، شہر میں تعمیر ہونے والے اسپیڈ بریکرز سے متعلق عوامی شکایات اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی اور عوامی مسائل و شکایات کے سدباب کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے پر زور دیا ۔ڈپٹی کمشنر مٹیاری نے شہر کے پبلک پارک ، واپڈا آفس ، نئے تعمیر ہونے والے اسپیڈ بریکرز کا معائنہ کیا اور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر مخدوم جمیل الزماں کے خصوصی احکامات پر انہوں نے یہ دورہ کیا ہے ۔ افسران سڑکوں سے تجاوزات فوری طور پر ہٹھائیں اور شہر کی صفائی و ستھرائی کیلئے خصوصی اقدامات کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری عملداروں اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کی مشترکہ ذمیدراری ہے کہ وہ مل کر عوام کی خدمت کریں اور ان کو درپیش مشکلات اور مسائل کا فوری ازالہ کیا جائے ۔ نیو سعیدآباد شہر کے پبلک پارک کی بحالی اور خوبصورتی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائین ، اسپیڈ بریکرز کے حوالے سے عوامی شکایات حل کرکے ترقیاتی کاموں کو بر وقت مکمل کیا جائے تا کہ عوام کو کسی بھی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں