ملک میں اس وقت سیاسی افراتفری کی صورتحال ہے ،اب دیکھنا یہ ہے عدلیہ عمران خان کے کیس کا کیا فیصلہ کرتی ہے

پیپلزپارٹی سے کوئی بھی اختلاف نہیں ہے عوامی مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے حکومت کیساتھ رنجش تھی صوبائی وزیر روینیو مخدوم جمیل الزمان کی عوامی وفد سے گفتگو

جمعرات 3 اگست 2017 22:47

مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اگست2017ء) صوبائی وزیر روینیو مخدوم جمیل الزمان کہاہے کہ ملک میں اس وقت سیاسی افراتفری کی صورتحال ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ عدلیہ عمران خان کے کیس کا کیا فیصلہ کرتی ہے، پیپلزپارٹی سے کوئی بھی اختلاف نہیں ہے عوامی مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے حکومت کے ساتھ رنجش تھی جبکہ مخدوم خاندان کو نظرانداز کرنے کی کسی میں صلاحیت اور جرئت نہیں ہے ، مٹیاری ضلع کی عوام کی ترقی و خوشحالی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ،حکومت سندھ سے ہالہ اور نیو سعید آباد کے ایک سو سے زائد دیہاتوں کو بجلی دینے کی اسکیم منظور کرائی گئی ہے - وہ انہوں نے جمعرات کو مخدوم ہاؤس ہالہ میں عوامی وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جن گوٹھوں کی بجلی منظورکی گئی ہے ان کے معززین نے صوبائی وزیر سے ملاقات کرکے ان کا شکریہ ادا کیا - وزیر اعلیٰ سندھ کی تبدیلی کے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بہتر طریقے سے حکومت چلارہے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کی قیادت اور عوامی نمائندوں کا بھی ان پر بھرپور اعتماد ہے،ضلع مٹیاری میں ترقیاتی منصوبوں کے متعلق انہوں نے بتایا کہ بجلی کے لیے منظور کیے گئے ایک سو دیہاتوں مین سے پچاس دیہاتوں کے ورک آرڈر جاری کیے جاچکے ہیں ان پر بہت جلد کام شروع کیا جائیگا - وزیر اعلیٰ سے ملاقاتیں کرکے ان دیہاتوں کی بجلی منظور کرائی گئی ہے جبکہ مٹیاری کی عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے دیگر بھی کئی منصوبے ہیں جن پر بھی جلد کام شروع کیا جائیگا - بعد ازاں ڈی سی آفیس مٹیاری میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اتنی زیادہ بارشیں نہیں ہوئیں ہیں لیکن محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگ?ئی کی ہے ضلع کے تمام افسران خاص طور پر محکمہ آبپاشی ، روینیو ، صحت ، لائیو اسٹاک اپنی تیاریاں مکمل کریں اور بندوں کی مضبوطی کے لیے اقدامات کیے جائیں اور ان کی نگرانی کو بھی یقینی بنائیں - انہوں نے پبلک ہیلتھ اور محکمہ بلدیات کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بارشوں کی صورت میں برساتی پانی کی فوری نکاسی کے لیے قبل از وقت انتظامات کو یقینی بنائیں - اس موقع پر ڈی سی مٹیاری پرویز احمد بلوچ ، پی ایس اسلم پیرزادہ ،شوکت علی انڑ و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں