مٹیاری ، آئل ٹینکر الٹ گیا، ہزاروں لٹر آئل بہہ گیا، ڈرائیور زخمی

بدھ 2 اگست 2017 21:56

مٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2017ء) ھالا کے قریب نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکر الٹ گیا ہزاروں لٹر آئل بہہ گیا ڈرائیور زخمی موٹروے پولیس پہنچ گئی فائر برگیڈ طلب ھالا کے قریب باروچو باغ گاؤں کے مقام نیشنل ہائی وے پر کراچی سے پنجاب جانے والے بائیکو کمپنی کا آئل ٹینکر الٹ گیا جس سے 40 ہزار لٹر موجود ہے ہائی وے پر بہنے لگا ہے جبکے ڈرائیورزخمی ہوگیا جسے مقامی ہسپتال منتقل ہوگیا ہے موٹر وے پولیس پہنچ گئی ہے جو کے کرین کے ذریعے آئل ٹینکر کو اپنی جگہ پہ لانے کی کوشش میں مصروف ہے ،اور کچھ بچنے والا پیٹرول دوسرے ٹینکر میں منتقل کرنے کے لیئے کوشاں ہے ذرائع کے مطابق غفلت اور تیز رفتاری کے باعث آئل ٹینکر الٹنا روز کا معمول بن گیا ہے اس آئل ٹینکر کے الٹنے سے 40 ہزار لٹر پیٹرول سے کافی حصہ بہہ جانے کے اطلاعات موصول ہوئے ہیں ۔

#

متعلقہ عنوان :

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں