مٹیاری میں غیر رجسٹر مضرصحت گھی فروخت کرنے والی گاڑی پر چھاپہ، دوملزمان گرفتار

جمعرات 22 جون 2017 23:35

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) مٹیاری میں غیر رجسٹر مضرصحت گھی فروخت کرنے والی گاڑی پہ چھاپہ دوملزمان کو گرفتار کرکے بعد ازاں چھوڑ دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کے ڈی سی پرویز بلوچ نے مٹیاری لنک روڈ پر ناقص اور غیر رجسٹرڈ گھی فروخت کرنے والی گاڑی پر چھاپہ مارکر دو ملزمان کو گرفتار کیا اور بڑی مقدار میں دولاکھ روپیہ سے زائد نقص گھی کے ڈرم برآمد کئے جو کے چھنڈن موری پر پھینک کر ضایع کردیئے گئے جبکے گرفتار ملزمان ضمانت پر آزاد ہوگئے اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کے ڈی سی نے تاجروں کو مضر صحت گھی خریدو فروخت کرنے سے باز رہنے کے لیئے ہدایت کی ہے جس پر سیاسی سماجی تنظیموں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں