مٹیاری,مضرصحت گھی فروخت کرنے والی گاڑی پہ چھاپہ دوملزمان گرفتار

جمعرات 22 جون 2017 21:36

مٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) مٹیاری میں غیر رجسٹر مضرصحت گھی فروخت کرنے والی گاڑی پہ چھاپہ دوملزمان گرفتار۔کے ڈی سی پرویز بلوچ نے مٹیاری لنک روڈ پر ناقص اور غیر رجسٹرڈ گھی فروخت کرنے والی گاڑی پر چھاپہ مارکر دو ملزمان کو گرفتار کیا اور بڑی مقدار میں دولاکھ روپیہ سے زائدناقص گھی کے ڈرم برآمد کئے جو چھنڈن موری پر پھینک کر ضائع کردیئے گئے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کے ڈی سی نے تاجروں کو مضر صحت گھی خریدو فروخت کرنے سے باز رہنے کے لیئے ہدایت کی ہے جس پر سیاسی سماجی تنظیموں نے خوشی کا اظہار کیا ہے #

متعلقہ عنوان :

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں