مٹیاری, گلی کے تکرار پر سابق آئی جی سند ھ اور زکوة چیرمین میں جھگڑا

جمعرات 22 جون 2017 21:33

مٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) مٹیاری کے قریب اڈیرولعل میں گلی کے تکرار پر سابق آئی جی سندہ اور زکوة چیرمین میں جھگڑا، ایک دوسرے کے خلاف رپورٹ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مٹیاری کے قریب اڈیرولعل ولیج میں گلی کے تکرار پہ سابق آئی جی سندہ سید مشتاق شاہ اور ضلع زکوة چیرمین سید ممتاز شاہ کے درمیان جھگڑا ہونے سے مبینہ فائرنگ ،تشدد کے سلسلے اڈیرولعل تھانے میں ایک دوسرے کے خلاف رپورٹ درج کرادی گئی ہے، سابق آئی جی مشتاق شاہ کی جانب سے زکوة چیرمین ممتاز شاہ کے خلاف تھانے میں 324,147,148,149,427 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مخالف سید ممتاز شاہ نے بھی تھانے میں رپورٹ درج کرائی ہے دونوں فریقین کو مخدوم ہائوس ہالا کی سپورٹ حاصل ہے۔

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں