تخریب کاروں نے مٹیاری کے مقام پر ریلوے ٹریک کو دھماکہ سے آڑا دیا‘

ٹرینوں کی آمدورفت معطل ملزمان نے کراچی سے پنجاب جانے والے ڈائون ٹریک کو نشانہ بنایا ‘مرمت کا کام جاری ہے ‘ ریلوے ذرائع

جمعرات 22 جون 2017 12:11

تخریب کاروں نے مٹیاری کے مقام پر ریلوے ٹریک کو دھماکہ سے آڑا دیا‘
مٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) مٹیاری میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ٹریک کو نقصان پہنچا ہے۔دھماکے کا مقصدٹریک کو تباہ کرنا تھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق نامعلوم تخریب کاروں نے مٹیاری میں ریلوے ٹریک کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا جس کے باعث ٹریک بری طرح متاثر ہوا ، واقعے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے اور ٹریک کی مرمت کا کام تاحال جاری ہے۔ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے کراچی سے پنجاب جانے والے ڈائون ٹریک کو نشانہ بنایا جس کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت کا سلسلہ معطل ہو گیا جسے بحال کرنے کیلئے ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے اور جلد ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں