پیر پگارا کے خلاف پی پی کے صوبائی صدر کی جانب نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے خلاف ہالا،نیوسعیدآباد میں فنکشنل لیگ کے احتجاجی مظاہرہ و دھرنا

جمعرات 4 مئی 2017 23:18

مٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2017ء) پیر پگارا کے خلاف پی پی کے صوبائی صدر کی جانب نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے خلاف ہالا،نیوسعیدآباد میں فنکشنل لیگ کے احتجاجی مظاہرہ دھرنے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا کے خلاف پی پی کے صوبائی صدر نثار کھوڑو کی جانب سے نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے خلاف نیوسعیدآباد ،ہالا میں پاکستان مسل لیگ فنکشنل کے نصیر میمن ،امداد میمن،وارث کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا مظاہرین کا کہنا تھا کے پی پی کے صوبائی صدر نثار کھوڑو نے پیر پگاراکے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرکے ملک بھر کے حروں کی جماعت اور فنکشنل لیگ کے ہزاروں افراد کے جذبات کو مجروح کیا ہے جو کے ناقابل برداشت ہیں انہوں نے کہا کے فوری پی پی کے صوبائی صدر نثار کھوڑو پیرپگارا سے معافی مانگے دوسری صورت میں ہزاروں افراد پر مبنی حرجماعت اور فنکشنل لیگ کے کارکنان سندہ اسیمبلی کے سامنے بھرپور احتجاج کریں گے ۔

#

متعلقہ عنوان :

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں