نواز شریف کیلئے مدد کرنے والے بھلائی مخلوق اور نہ کرنے والے خلائی مخلوق ہوتے ہیں ،ْبلاول بھٹوزر داری
عمران خان کا نہ کوئی منشور ہے اور نہ ہی کوئی نظریہ ہے ،ْ صرف ہوائی فائرنگ کرتے ہیں ،ْ عمران خان اور نوازشریف سرمائے کی سیاست کرتے ہیں اور اقتدار کے بھوکے ہیں ،ْ میری سیاست جمہوری اور وفاقی سیاست ہے ،ْہم نے اپنی جانیں دیں، شہادتیں پائیں ،ْ الیکشن میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں، الیکشن میں تاخیر عمران کی خواہش ہو سکتی ہے، ہمیں نفرت کی سیاست ختم کرنا ہوگی ،ْ احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، واقعہ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں ،ْ کارکنوں سے خطاب ،ْ میڈیا سے بات چیت
پیر 7 مئی 2018 19:45
(جاری ہے)
کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان 2 ، 2 گھنٹے تقریریں کرتے ہیں اور اس میں ایک بھی کام کی بات نہیں ہوتی، انہوں نے خیبرپختون خوا میں غربت ختم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں دیا اور ناہی دے سکتے ہیں۔ وہ کوئی ہسپتال یا یونیورسٹی ہی بتا دیں جو انہوں نے 5 سال میں بنائی ہو، ان کا ناہی کوئی نظریہ ہے اور ناہی کوئی منشور، وہ صرف ہوائی فائرنگ کرتے ہیں۔
بلاول بھٹونے کہاکہ عمران خان بھی نوازشریف کا ہی تسلسل ہیں، دونوں صرف سرمائے کیلئے سیاست کرتے ہیں اور اقتدار کے بھوکے ہیں، (ن) لیگ نے بھی کسانوں اور کاشتکاروں کو برباد کردیا ہے، کسانوں کو ان کی فصلوں کی پوری قیمت بھی ادا نہیں کی گئی، غریب مر رہے ہیں اور یہ خوشحالی کی باتیں کرتے ہیں۔ امیروں کو زیادہ امیر بنانے سے ملک خوشحال نہیں ہوتا، میاں صاحب خلائی مخلوق کی بات کرتے ہیں، ان کی مدد ہو رہی ہو تو بھلائی مخلوق اور مدد نہ ہورہی ہو تو خلائی مخلوق کہتے ہیں۔بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ کسانوں کو باردانہ نہیں مل رہا کسان جائیں تو جائیں کہاں، ہم نے ہمیشہ کسان دوستی کا ثبوت دیا۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پنجاب کے کسانوں نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا، یقین ہے کہ آئندہ بھی یہاں کے عوام میرا ساتھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ میری سیاست جمہوری اور وفاقی سیاست ہے، ہم نے اپنی جانیں دیں، شہادتیں پائیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جس نے میرا ساتھ دینا ہے وہ میرے ساتھ چلے اور جس نے میرا ساتھ چھوڑنا ہے وہ چلاجائے، میں نے بتیاں بجھا دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا آپ سے نظریے کا رشتہ ہے، جو نظریہ ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا تھا وہی میرا نظریہ ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں، الیکشن میں تاخیر عمران کی خواہش ہو سکتی ہے، ہمیں نفرت کی سیاست ختم کرنی ہے۔بلاول بھٹو نے کہاکہ الیکشن سے پہلے پی ٹی آئی سے اتحاد نہیں ہو سکتا ،ْ پنجاب میں نفرت پھیلانے کی سیاست کی گئی ہے، سیاستدانوں کو سوچنا چاہیے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نوجوانوں کو نفرت کی سیاست نہیں ترقی پسند سیاست سے جوڑنا ہو گا ،ْاحسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔متعلقہ عنوان :
منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعلی پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانولہ کی خصوصی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے سانحہ نوشکی بلوچستان میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کے لواحقین میں 60لاکھ ..
بجلی چوروں کےخلاف گھیرا تنگ ڈی پی او کی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹرز سے اہم میٹنگ
منڈی بہائوالدین، غربت سے تنگ ماں 2بچوں سمیت نہر میں کود گئی، 1بچہ جاں بحق
ٹک ٹاکر پھلو کی آڈی گاڑی خریدنے کی خبر جعلی نکلی
منڈی بہاؤ الدین کی سیاسی شخصیات کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان
خاتون کو بچانے کیلئے نہر میں چھلانگ لگانے والا کانسٹیبل ڈوب کر جاں بحق
منڈی بہا ئوالدین، غربت سے تنگ آکر ماں نے 3 بچوں کو زہریلی گولیاں کھلا دیں
منڈی بہاوالدین میں موسلادھاربارش،پانی محکمہ خوراک کے گودام میں داخل
ملک کی عدالتی تاریخ میں فیصلے کیلئے مصنوعی ذہانت کے سافٹ وئیر کا استعمال
پنجاب میں یورپ جیسے مناظر، دیہی علاقے نے برف کی چادر اوڑھ لی
منڈی بہاؤ الدین میں شدید ڑالہ باری، سڑکوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی
منڈی بہاؤالدین سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم