چھوٹے اور کمزور طبقے کے لیے پالیسیاں بنائیں گے، عمران خان

حکمرانوں کے بچے اربوں روپے کے محلات میں رہتے ہیں، ملک میں پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں ، کسانوں کو برسوں تک انکی فصل کی قیمت نہیں ملتی ، ہم کمزور طبقے کو اٹھائیں گے، انکے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دیں گے، چین نے 70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا، چیئرمین تحریک انصاف کا منڈی بہائو الدین میں جلسہ سے خطاب

بدھ 25 اپریل 2018 20:26

چھوٹے اور کمزور طبقے کے لیے پالیسیاں بنائیں گے، عمران خان
منڈی بہائو الدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے بچے اربوں روپے کے محلات میں رہتے ہیں، جبکہ ملک میں پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں ہے، کسانوں کو برسوں تک انکی فصل کی قیمت نہیں ملتی ، ہم کمزور طبقے کو اٹھائیں گے اور انکے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دیں گے، چین نے 70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا۔

بدھ کو منڈی بہائو الدین میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی سیاست بدنام ہوچکی ہے، ندیم افضل چن کی پارٹی میں شمولیت سے ان کو اہل علاقہ اور تحریک انصاف کو فائدہ ہوگا، ندیم افضل چن سیاسی بیک گرائونڈرکھتے ہیں، سیاسی بیک گرائونڈ رکھنے والے شخص کو لوگ اچھا بھی کہتے ہیں اور برا بھی انسان اللہ تعالیٰ کو جوابدہ ہے، ہمیں اللہ نے ظلم کے خلاف جہاد کا حکم دیا ہے، حکمرانوں کے بچے اربوں روپے کے محلات میں رہتے ہیں، جبکہ ملک میں پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں ہے، کاشتکاروں کو انکی فصل کی صحیح قیمت (180) روپے ملی ہے، کسانوں کو برسوں تک انکی فصل کی قیمت نہیں ملتی، ہم نے اس ظلم کو ختم کرنا ہے، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے، مدینہ کی فلاحی ریاست میں کمزور کی ذمہ داری لی گئی تھی، انہوں نے کہا کہ کمزور طبقے کو اٹھائیں گے، ہم ریڑی والوں چھوٹے دکانداروں اور دیگر محروم طبقے کو سپورٹ کریں گے اور انکے بچوں کو تعلیم دے کر اعلیٰ عہدوں تک لائیں گے، اب تک طاقتور طبقے کیلئے پالیسی بنتی رہی ہے ہم کمزور طبقے کیلئے پالیسی بنائیں گے، کمزور طبقے کی مدد کا حکم ہماری نبی حضرت محمد ؐنے دیا ہے۔

(جاری ہے)

چین نے 70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا۔

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں