اقتدار میں آ کر چھوٹے اور کمزور طبقے کیلئے پالیسیاں بنائینگے ،عمران خان

جس ملک یا قوم نے کمزور طبقے کی مدد نہیں کی اس نے کبھی ترقی کی ہی نہیں،کسانوں کو گنے کی پوری قیمت ادا نہ کرنا ظلم ہے، ملک میں ڈھائی کروڑ بچہ سکولوں سے باہر ہے ،پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے،بھٹو ازم روٹی، کپڑا اور مکان ہے لیکن پیپلز پارٹی اس سے پیچھے ہٹ گئی ہے،ندیم افضل کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ علاقے، پی ٹی آئی اور پاکستان کیلئے درست ثابت ہوگا،میراساتھ تب تک دیناجب تک راہ حق پر ہوں ، منڈی بہائو الدین میں جلسے سے خطاب

بدھ 25 اپریل 2018 18:33

اقتدار میں آ کر چھوٹے اور کمزور طبقے کیلئے پالیسیاں بنائینگے ،عمران خان
منڈی بہائو الدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ اقتدار میں آ کر چھوٹے اور کمزور طبقے کیلئے پالیسیاں بنائینگے ،جس ملک یا قوم نے کمزور طبقے کی مدد نہیں کی اس نے کبھی ترقی کی ہی نہیں،کسانوں کو گنے کی پوری قیمت ادا نہ کرنا ظلم ہے، ملک میں ڈھائی کروڑ بچہ سکولوں سے باہر ہے ،پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے،بھٹو ازم روٹی، کپڑا اور مکان ہے لیکن پیپلز پارٹی اس سے پیچھے ہٹ گئی ہے،ندیم افضل کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ علاقے، پی ٹی آئی اور پاکستان کیلئے درست ثابت ہوگا،میراساتھ تب تک دیناجب تک راہ حق پر ہوں ۔

منڈی بہائو الدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ندیم افضل چن کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست بدنام ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو سیاسی پس منظر رکھتا ہے، کچھ لوگ ان کو برا تو کچھ اچھا کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ندیم افضل چن کے پارٹی میں شمولیت پر پوری پارٹی خوش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ندیم افضل کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ علاقے، پی ٹی آئی اور پاکستان کیلئے درست ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھٹو ازم روٹی، کپڑا اور مکان ہے لیکن پیپلز پارٹی اس سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ملک میں ساری پالیسیاں پیسے اور طاقت وروں کیلئے بنی ہیں لیکن ہم اقتدار میں آ کر چھوٹے اور کمزور طبقے کیلئے پالیسیاں بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسا پاکستان بنائیں گے جس میں عمران خان کے نہیں غریبوں کے بچے اوپر آئینگے۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمران پیسہ چوری کرکے باہر لے جاتے ہیں جب کہ ملک میں ڈھائی کروڑ بچہ سکولوں سے باہر ہے اور پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے۔انہوں نے جلسہ کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میراساتھ تب تک دیناجب تک راہ حق پر ہوں اور اپنی قوم سے وفادار ہوں لیکن اگر میں لوگوں کو دھوکہ دوں اور غریبوں کا پیسہ چوری کرکے محلات بناؤں، تو میری وفاداری کرنے والے کو اللہ سزا دے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسان کا پورا سال گنا لگانے میں لگ جاتا ہے لیکن جب وہ فیکٹری میں گنا لے کر جاتا ہے تو کوئی پورے پیسے نہیں دیتا جو کہ ظلم ہے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کے واجبات بھی ادا نہیں کئے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار میں آ کر ظلم ختم کرینگے۔انہوں نے کہا کہ جس ملک یا قوم نے کمزور طبقے کی مدد نہیں کی اس نے کبھی ترقی کی ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ظالم کے سامنے خاموشی بھی گناہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آئے تو پی ٹی آئی کی حکومت کمزوروں کیساتھ کھڑی ہوگی۔

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں