بھٹوازم روٹی کپڑا اور مکان تھا ہم بھی وہی کررہے ہیں، عمران خان

جب تک میں حق پرہوں ندیم افضل چن مجھ سےوفاداری کرنا،ظالم کےسامنےخاموش رہنےوالا ظالم کی حمایت کرتا ہے،ندیم افضل چن کی شمولیت سےپوری پارٹی خوش ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا منڈی بہاؤالدین میں عوامی جلسہ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 25 اپریل 2018 17:45

بھٹوازم روٹی کپڑا اور مکان تھا ہم بھی وہی کررہے ہیں، عمران خان
منڈی بہاؤالدین (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 اپریل 2018ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بھٹو ازم روٹی کپڑا اور مکان تھا ہم بھی وہی کررہے ہیں، جب تک میں حق پرہوں پارٹی کارکنان مجھ وفاداری کریں،ظالم کے سامنے خاموش رہنے والا ظالم کی حمایت کرتا ہے، ندیم افضل چن کی شمولیت سے پوری پارٹی خوش ہے۔انہوں نے آج منڈی بہاؤالدین میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ندیم افضل چن کاپی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ علاقے کی عوام کیلئے درست ثابت ہوگا۔

ندیم افضل چن سیاسی بیک گراؤنڈ رکھتے ہیں۔پاکستان کی سیاست بدنام ہوچکی ہے۔ جوسیاسی بیک گراؤنڈ رکھتے ہیں ان کوکچھ برا اور کچھ اچھا کہتے ہیں۔15سال پہلے آیا تھا یہاں منڈی بہاؤالدین میں آیا تھا۔ لیکن آپ پہلے پارٹی میں کیوں شامل نہیں ہوئے؟عمران خان نے کہا کہ میرا کتا وفادار ہے ۔

(جاری ہے)

میں چوری کروں ڈاکہ ڈالوں لیکن میرا کتا وفادار ہی رہے گا۔

لیکن انسان اللہ کے ہاں جواب دہ ہے۔انہوں نے کہا کہ لیکن مجھ سے تب تک وفاداری کرنی ہے جب تک میں حق پرہوں۔ میں جب تک اپنے منشور پرکھڑا ہوں ،مجھ وفادار ی کرو۔ انہوں نے کہاکہ اگر میں دھوکہ کرتا ہوں، غریبوں کاپیسا چوری کرکے باہر محلات بناتا ہوں ۔ جبکہ آپ کو پتا ہے کہ میں پیسا چوری کررہا ہوں اس کے باوجود آپ وفاداری کریں توآپ للہ کے ہاں مجرم ہیں۔

ظالم کے سامنے خاموشی بھی گنا ہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیروں کے بچے کروڑوں کے محلات کے مالک جبکہ اڑھائی کروڑ بچے سکول ہی نہیں جاتے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ جہانگیرترین کسانوں کوگنے کی پوری قیمت 180روپے دیتا ہے۔ جبکہ دوسرے 120دیتے ہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت ظلم ختم کرنے کیلئے غریبوں کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ یہ ہوہی نہیں سکتا کہ ملک ترقی کرے اور آدھی آبادی غریب ہو۔

اب تک ساری پالیسیاں طاقتور کیلئے بنیں۔ اب تک امیروں کے پالیسیاں بنی لیکن ہم نیچے والے طبقے کواوپر کواٹھائیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ بھٹو ازم تھا کہ روٹی کپڑا مکان ہم بھی وہی کررہے ہیں۔قائداعظم نے بھی یہی کیا تھا اور اگر ہم نبی پاک ﷺ کے زمانے میں چلے جائیں توہمارے پیارے رسول ﷺ نے بھی کمزوروں کی مدد کی۔

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں