منڈی بہائوالدین، ڈرگسٹ اینڈ کیمیسٹ ایسوسی کی ہڑتال

عطائیوں کے خلاف آپریشن ضرور کیا جائے مگر کوالیفائڈ پرسن کو ہراساں نہ کریں،ایکشن کمیٹی

منگل 24 اپریل 2018 20:25

منڈی بہائوالدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) عطائیوں کیخلاف آپریشن کی آڑ میں کوالیفائیڈ پرسنز کو ہراساں کیے جانے پرڈرگسٹ اینڈ کیمیسٹ ایسوسی ایشن منڈی بہائوالدین نے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کی کال دیدی،ضلع بھر کے میڈیکل سٹور بند کردیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق کیمیسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کا ہنگامی نجی میرج ہال میں ہوا ۔

(جاری ہے)

جس میں ہیلتھ ٹیموں کی جانب سے مبینہ طور پر کوالیفائیڈ پرسنز کو ہراساں کیے جانے کی شکایات کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس کے دوران سیکرٹری ایکشن کمیٹی نے ہڑتال کی کال دیدی اور اجلاس میں تمام ہسپتالوں کی میڈیسن سپلائی بند کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔سیکرٹری ایکشن کمیٹی ڈرگسٹ اینڈ کیمیسٹ ایسوسی ایشن نے کہا کہ عطائیوں کے خلاف آپریشن ضرور کیا جائے مگر کوالیفائڈ پرسن کو ہراساں نہ کریں۔ہڑتال کی کال کے بعد پنجاب ہیلتھ کئیر کی جانب سے بند کلینک سیل کردیا گیا اور ضلع بھر کے میڈیکل سٹور بند کردیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں