عمران خان کرپشن چارجزپراپنے قریبی ساتھی کوبھی پارٹی سےنکالیں،

پی ٹی آئی میں پہلے ہی سے ایک گروپ ناراض تھا جس کونکال دیا گیا،کیا کسی دوسری جماعت کو ووٹ دینا جرم ہے؟ منڈی بہاؤالدین میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 اپریل 2018 16:07

عمران خان کرپشن چارجزپراپنے قریبی ساتھی کوبھی پارٹی سےنکالیں،
منڈی بہاؤالدین(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اپریل 2018ء) : پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان کرپشن چارجز پرعلیم خان کوبھی نکالیں،پی ٹی آئی میں پہلے ہی سے ایک گروپ ناراض تھا جس کونکال دیا گیا،کیا کسی دوسری جماعت کو ووٹ دینا جرم ہے؟ انہوں نے آج منڈی بہاؤالدین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میاں صاحب جمہوریت کی بحالی کا نعرہ لگا کرسسٹم کوڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کا مسئلہ ایسے حل کرے کہ مزید اپیلیں نہ ہوں۔انہوں نے کہاکہ سیاست میں کوئی غلط کام ہوا ہے توبند ہونا چاہیے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ٹی آئی میں پہلے سے ایک ناراض گروپ تھا اس کونکالا گیا ہے۔کیا کسی کو اپنی جماعت کے علاوہ ووٹ دینا جرم ہے؟ انہوں نے کہاکہ علیم خان پرکرپشن چارجز ہیں انہیں بھی نکالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کل پنجاب بھر میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرے گی۔

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں