خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف قانون کے تحت سرکاری ملازم نوکری سے فارغ

محکمہ بہبود آبادی کے جونئیر کلرک فاروق نے 2 ساتھی خاتون ملازمین کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا ،ْرپورٹ

جمعہ 2 مارچ 2018 17:20

منڈی بہائو الدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2018ء)منڈی بہاؤالدین میں خواتین کو ہراساں کرنے کے قانون کے تحت کارروائی کرتے ہوئے سرکاری ملازم نوکری سے فارغ کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ بہبود آبادی کے جونئیر کلرک فاروق نے 2 ساتھی خاتون ملازمین کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں متاثرہ خواتین کے حوالے سے بتایا گیا کہ فیملی ہیلتھ کلینک کی دو خاتون ملازمین نے واقعے کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ میں درخواست دی تھی۔

درخواست میں متاثرہ خواتین نے الزام لگایا تھا کہ فاروق صدیق انہیں جنسی طور ہراساں کررہا ہے جس کے بعد الزامات کی تحقیقات کے لیے ڈاکٹروں پر مشتمل تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی۔بعد ازاں کمیٹی کی سفارشات پر ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن نے جونئیر کلرک فاروق صدیق کو ملازمت سے فارغ کردیا۔خیال رہے کہ 2010 میں خواتین کو ملازمت کے دوران ہراساں کیے جانے کے خلاف تحفظ ایکٹ نافذ کیا گیا تھا۔

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں