منڈی بہاؤ الدین ،ْ85 سالہ شخص کی 70 سالہ خاتون سے 20 سال بعد دوبارہ شادی

منگل 27 فروری 2018 13:42

منڈی بہائو الدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2018ء) منڈی بہاؤالدین کے 85 سالہ شخص نے ایک 70 سالہ خاتون سے 20 سال بعد دوبارہ شادی کرلی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے علاقے واسو میں 85 سالہ بشیر نے 70 سالہ رحمت بی بی سے دھوم دھام سے شادی کی، جس میں سب رشتہ داروں نے شرکت کی۔شادی میں تمام رسومات شاندار طریقے سے ادا کی گئیں، جن میں ان کے پوتے پوتیوں سمیت رشتہ داروں اور محلے داروں نے بھرپور حصہ لیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ رحمت بی بی سے 50 سال قبل بھی بابا بشیر نے شادی کی تھی تاہم 30 سال بعد دونوں میں معمولی بات پر تلخ کلامی ہونے کے باعث طلاق ہوگئی تھی جس کے بعد چار بچوں کے ماں باپ کے راستے الگ الگ ہوگئے تھے اور رحمت بی بی نے دوسری شادی کرلی تھی۔ پھر خاتون کے دوسرے شوہر کے انتقال کے بعد پوتے پوتیوں نے اپنے دادا دادی کو دوبارہ ایک کرنے کا ارادہ کیا اور انہیں ایک بار پھر 20 سال بعد ایک دوسرے کا ہمسفر بنا ڈالا۔

متعلقہ عنوان :

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں