پوتے پوتیوں نے 20سال قبل الگ ہونے والے دادا دادی کو دوبارہ ملا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 26 فروری 2018 14:03

پوتے پوتیوں نے 20سال قبل الگ ہونے والے دادا دادی کو دوبارہ ملا دیا
منڈی بہاالدین(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26فروری 2018ء)منڈی بہا الدین میں پوتے پوتیوں نے بیس سال قبل الگ ہوئے جوڑے کو دوبار ملا دیا۔تفصیلات کے مطابق 20سال قبل الگ ہونے والے بابا بشیر اور رحمت بی بی دوبارہ ایک ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق منڈی بہا الدین میں 85سالہ بابا نے اپنی 70سالہ سابقہ بیوی سے دوبارہ شادی کر لی ہے۔ 20سال قبل بابا بشیر اور حمت بی بی کے درمیان طلاق ہو گئی تھی اور وہ الگ ہو گئے تھے۔

لیکن 20سال بعد پوتے پوتیو ں نے دادا دا دی کو دوبارہ ملا دیا۔

(جاری ہے)

85سالہ بابا بشیر کی بارات ایک بار پھر بہت دھوم دھام سے لائی گئی۔اور بابا بشیر کو بہت اہتمام سے دولہا بنایا گیا جب کہ رحمت بی بی کو بھی ایک بار پھر سے دلہن بنایا گیا۔شادی میں آنے والے لوگوں نے خوب بھنگڑے بھی ڈالے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 20سال قبل بابا بشیر اور رحمت بی بی میں معمولی سی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس کی وجہ طلاق ہو گئی تھی۔جس کے بعد رحمت بی بی نے دوسری شادی کر لی تھی لیکن دوسرے شوہر کے انتقال کے بعد پوتے پوتیوں نے رحمت بی بی اور بشیر کی شادی کروا دی۔اس موقع پر بشیر بابا کے اہل خانہ بہت خوشی دکھائی دئیے۔ویڈیو ملاحظہ کیجئیے۔

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں