ایکسائز پولیس کی کارروائی ،بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد

بدھ 16 مئی 2018 16:02

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) ایکسائز پولیس کی کارروائی میںبھاری مقدار غیر ملکی شراب برآمدکر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینٹی نار کو ٹیکس ساوتھ زون محمد زمان کو اطلاع ملی تھی کہ کوسٹل ہائی وے کے ذریعے شراب کی کھیپ کراچی اسمگل کی جارہی ہے جس پر انہوں نے ایکسائز انسپکٹر فیصل اقبال کھوسو کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس میں اے ای ٹی او میر احمد بلوچ منیر احمد ،محمد اکرام ،چمن علی محمد اکبر اور دیگر شامل تھے جنوں نے کوسٹل ہائی وے سے 2کلومیٹر اندر کی طرف سنگل کے علاقے میں جنگل میں چھپائے گئے شراب کی بھاری کھیپ برآمد کرلی ایکسائز عملہ جب وہاں پہنچا تو گاڑیوں کی لائٹیں دیکھ کر ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے ایکسائز عملے نے چھپائے گئے شرآب برآمد کرکے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں