اوتھل، ایلیمنٹری کالج اوتھل کے استاد محمد جمن کا تبادلہ فی الفور منسوخ کیا جائے،جنرل سیکریٹری

تعلیمی اداروں اور بچوںکی تعلیمی نقصان کا باعث بنے والی سازشوں کے سامنے سیسا پلائی دیوار بن کر کھڑی ہوگی،گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان

ہفتہ 12 مئی 2018 23:51

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) ایلیمنٹری کالج اوتھل کے استاد محمد جمن کا تبادلہ فی الفور منسوخ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان ضلع لسبیلہ کے جنرل سیکریٹری محمد بخش لاسی نے محکمہ تعلیم کے ارباب و اختیار سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ایلیمنٹری کالج اوتھل کے مقامی استاد محمد جمن کا تبادلہ فی الفور منسوخ کیا جائے انہوں نے کہا کہ ایلیمنٹری کالج وہ تعلیمی ادارہ ہے جہاں پر سروس اساتذہ کی بنیادی تربیت (ADE)ہورہی ہے کافی عرصہ سے ایلیمنٹری کالج اوتھل میں اساتذہ کی کمی کے باعث تربیتی اساتذہ کا تعلیمی نقصان ہورہا تھا کافی کوششوں کے بعد اساتذہ کو راضی کرکے کالج لایا گیا اور درس وتدریس کامعیار بہتر ہونا شروع ہوگیااچانک کالج کے قابل اور فرض شناس استاد محمد جمن کا تبادلہ کردیا گیا جو کہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے ،انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن سازشوں کو ہر گز برداشت نہیں کرتی اور ہر اس اقدام کے سامنے سیسا پلائی دیوار بن کر کھڑی ہوگی جو تعلیمی اداروں اور عوام کے بچوں کو تعلیمی نقصان کا باعث بنتے ہیں انہوں نے کہا کہ محمد جمن کا تبادلہ قانوناً درست نہیں کیونکہ موصوف کی اہلیہ بھی گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول خاصخیلی جماعت اوتھل میں بحثیت J.E.Tفرائض سرانجام دے رہی ہیں خاوند کے تبادلے کی وجہ سے اب ان کا اوتھل میں اکیلا رہنا ناممکن ہے محمد بخش لاسی نے سیکریٹری تعلیم بلوچستان سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ محمدجمن کا تبادلہ فی الفور منسوخ کیا جائے تاکہ ایلیمنٹری کالج اوتھل کے طلبہ کیساتھ ساتھ گرلز مڈل اسکول خاصخیلی جماعت اوتھل کی طالبات کا بھی تعلیمی عمل متاثر نہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں