ہندو برادری کے دو افراد کے قتل کیس میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ٹارگٹ کلنگ ، ڈکیتی سمیت دیگر زاویوں پر تحقیقات کررہے ہیں،ایس ایس پی لسبیلہ محمد ہاشم

ہفتہ 12 مئی 2018 23:36

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) اقلیتی تاجر باپ بیٹے کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے گا،کسی بھی انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔اقلیتی برادری خود کو تنہا نہ سمجھے ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی لسبیلہ محمد ہاشم مہمند نے لس بیلہ کے صنعتی شہر حب کے ہندو کمیونٹی ہال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ایس ایس پی لس بیلہ نے کہا کہ ہے کہ ہندو برادری کے دو افراد کے قتل کیس میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ٹارگٹ کلنگ ، ڈکیتی سمیت دیگر زاویوں پر تحقیقات کررہے ہیں۔

اور قاتلوں کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ہم کسی طرح بھی لس بیلہ کا امن خراب نہیں ہونے دیں گے۔ ہندو کمیونٹی کے رہائشی علاقوں میں سیکورٹی مزید سخت کردی ہے ہندو کمیونٹی سمیت شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے اس سلسلے میں قابل اور محنتی پولیس افسران پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم مسلسل کام کررہی ہے۔

(جاری ہے)

جب کہ اس موقعے پر وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے اقلیتی امور دھنیش کمار بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ میں وزیراعلی کی ہدایت پر حب آیا ہوں۔

وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے گزشتہ رات حب کے قریب قتل ہونے والے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹے کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اور ان کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیئے کوشاں ہیں۔ اس موقعے پر اقلیتی رہنما مول چند لاسی، انجمن تاجران کے خورشید رند سمیت ہندو کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی ڈی ایس پی حب سرکل جان محمد کھوسہ، ڈی ایس پی سی آئی اے عبدالستار رونجھو ، ایس ایچ او حب سٹی عطاء اللہ نمانی بھی ایس ایس پی کے ہمراہ تھے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں