حب کے علاقے اکرم کالونی کے مکین اکرم کالونی میں فحاشی کے اڈے کے خلاف سراپا احتجاج ،لسبیلہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 12 مئی 2018 22:41

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) حب کے علاقے اکرم کالونی کے مکینوں کا اکرم کالونی میں فحاشی کے اڈے کے خلاف سراپا احتجاج لسبیلہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ڈی پی او لسبیلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اکرم کالونی میں فحاشی کے اڈے کے خلاف فل الفور کاروائی عمل میں لائی جائے مظاہرین کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز اہلیان اکرم کالونی کے معززین لسبیلہ پریس کلب کے سامنے اکرم کالونی میں فحاشی کے اڈے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین محمد ایوب رند ، عبدالوہاب جمالی ، شفیع محمد ، استاد مولابخش انگاریہ ، ہیرا خان مگسی ، نوروز خان ،رئیس احمد سولنگی ،فرحان سولنگی ودیگر علاقائی معززین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اکرم کالونی میں ایک خاتون فحاشی کا اڈہ چلارہی ہیں جس کے حوالے سے اہلیان اکرم کالونی کے معززین نے حب تھانہ میں اطلاع بھی دی ہے لیکن اس حوالے سے حب پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی ہے مقررین نے کہا کہ فحاشی کا اڈہ چلانے والی خاتوں نے حب تھانہ میں ہمارے خلاف جھوٹی ایف آئی ار درج کرائی ہیں مقررین نے کہا کہ ڈی پی او لسبیلہ محمد ہاشم مہمند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اکرم کالونی میں فحاشی کے اڈے کے خلاف فل الفور کاروائی کرکے اسے ختم کیا جائے بصورت دیگر ہم اہلیان علاقہ سخت احتجاج کریں گے جس کے تمام تر ذمہ دار حب پولیس پر عائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں