حب میں ایک نوجوان نے درخت پر پھندا لگا کر خود کشی کرلی

جمعرات 10 مئی 2018 18:44

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) حب میں ایک نوجوان نے درخت پر پھندا لگا کر خود کشی کرلی تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے صنعتی شہر حب کے نواحی علاقے جنگی گوٹھ میں گھریلو ناچاکی پر 22 سالہ نوجوان نصیر بلوچ ولد یوسف بلوچ نے گھر سے باہر درخت پر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی ،اطلاع ملتے ہی حب پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش جام میر غلام قادر ہسپتال حب منتقل کر کے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں