ملکی سیاست عدم برداشت کا شکار ہے،بلوچستان میں قیام امن و خوشحالی اور ترقی کیلئے امن ہونا ضروری ہے ،رؤف خان ساسولی

بدھ 9 مئی 2018 21:32

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) جمہوری وطن پارٹی سابق مرکزی سیکرٹری و بلوچ بزرگ رہنماء رؤف خان ساسولی نے کہا ہے کہ ملکی سیاست عدم برداشت کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

،بلوچستان میں قیام امن و خوشحالی اور ترقی کیلئے امن ہونا ضروری ہے ، پچھلی25سال سے حادثاتی مالدار اور سمگلرز سیاست کی اخلاقیات کو تباہ کر رہے ہیں انھوں نے عوام کو مایوسی کے سواکچھ نہیں دیا ،سربراہ نیب سے جو امیدیں وابستہ تھی اب دم توڑ رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی رؤف خان ساسولی نے کہاکہ ملکی سیاست عدم برداشت کا شکار ہے اصولی نظریاتی اختلافات زیاتی میں تبدیل ہو گئے ہیں سیاسی ماحول میں لچک ہوتی اور سیاسی بالغیت کا ثبوت کوئی نہیں دے رہا جبکہ ملک میں کرپشن عروج پر ہے اسکی روک تھام کیلئے صحت منداقدامات نہیں اٹھائے جارہے نیب کے سربراہ سے امیدیں وابستہ تھیں لیکن اب ناامیدیاں زیادہ بڑھ رہی ہیں کیونکہ کرپشن کے خلاف موثرو عملی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں ساسولی نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے عوام ،دانشور ،ادیب اپنا کردارا ادا کریں کیونکہ بدامنی کی وجہ سے بلوچستان میں ترقی ہونا نہ ممکن ہے اور نہیں ہو سکتا بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے امن ہونا ضرور ی ہے اور بلوچستان میں قیام امن کیلئے افغان بارڈر پر سخت نگرانی کی ضرورت ہے تاکہ بدامنی پھیلانے والے آسانی سے بلوچستان میں داخل نہ ہوسکیں انھوں نے کہاکہ ساسولی نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ملک میں برداشت کی تبلیغ کی ضرورت ہے برداشت سماج ختم ہو تا جارہا ہے پچھلی25سال سے حادثاتی مالدار اور سمگلرز سیاست کی اخلاقیات کو تباہ کر رہے ہیں بلوچستان کی سیاست میں بلوچستان کے مڈل کلاس طبقہ و پڑھے لکھے نوجوان اپنی بھر پور کردار ادا کریں کیونکہ سردار ،زر دار ،مالدار اور سمگلرز نے عوام کو بری طرح مایوس کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں