لسبیلہ کے پہاڑی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کا گزر وبسر مال مویشیوں پر ہے اور ہمارے محکمے کی ذمہ داری بنتی ہے کہ مال مویشیوں کی بہتر انداز میں دیکھ بھال کی جائے، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک لسبیلہ

بدھ 9 مئی 2018 22:12

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) لائیواسٹاک لسبیلہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر منور احمد رند نے کہا کہ ضلع لسبیلہ کے پہاڑی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کا گزر وبسر مال مویشیوں پر ہے اور ہمارے محکمے کی ذمہ داری بنتی ہے کہ مال مویشیوں کی بہتر انداز میں دیکھ بھال کی جائے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گلہ بان پریشان نہ ہوں ان کے تمام مسائل حل کرنے کیلئے محکمہ لائیواسٹاک لسبیلہ کی پوری ٹیم ہمہ وقت تیار ہیں گلہ بان مسلسل محکمہ لائیواسٹاک سے رابطے میں رہیں کئی عرصے سے لسبیلہ میں قحط سالی ہے جس کی وجہ سے مال مویشیوں میں مختلف اقسام کی بیماریاں پائی جارہی ہیں جن کے خاتمے کیلئے محکمہ لائیواسٹاک تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے موثر اقدامات اٹھارہا ہے میرے پیش رو نے ابھی تک ریکارڈ ،فیلڈ ورک کیلئے گاڑی ،رہائشی مکان میرے ہینڈ ور نہیں کیئے ہیں جسکی وجہ سے مختلف دشواریوں کا سامنا ہورہا ہے اعلیٰ حکام فوری طور پر نوٹس لیں اور سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اقبال ملازئی سے مجھے وہ سہولیات دلائیں تاکہ میں اپنے مشن کا باقاعدہ آغاز کرسکوں اور گلہ بانوں کے مسائل بہتر انداز میں حل کرسکوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس اوتھل میں صحافیوں رفیق تبسم ،پیربخش کلمتی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیواسٹاک لسبیلہ میں وسائل کی کمی ہے اور جو وسائل موجود ہیں اس پر سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر لسبیلہ قبضہ جمائے بیٹھا ہے اس کا تبادلہ ہوگیا ہے لیکن ابھی تک اس نے نہ ہی دفتری ریکارڈ میرے حوالے کیا اور نہ ہی فیلڈ ورک کیلئے گاڑی اور رہائشی مکان حوالے کیا ہے اور یہ سہولیات میرے پاس نہ ہونے کی وجہ سے مجھے بڑی دشواری کا سامنا ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ چارج سنبھالے مجھے ایک ہفتہ سے بھی زائد عرصہ بیت چکا ہے مگر میرے پیش رو نے ابھی تک مجھے ریکارڈ ،گاڑی ،رہائشی مکان ہینڈ ور نہیں کیئے ہیں اور میں اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ نوٹس لیں اور یہ سہولیات میرے حوالے کردیں جو آئینی حق ہے انہوں نے کہا کہ ضلع لسبیلہ کے پہاڑی علاقوں کے لوگوں کا گزر بسر مال مویشیوں پر ہے اور گزشتہ کئی سالوں سے لسبیلہ میں بارشیں بھی نہیں ہوئیں ہیں جس کے باعث مال مویشیوں میں مختلف اقسام کی بیماریاں پائی جاتی ہیں اور ان بیماریوں کے خاتمے کیلئے محکمہ لائیواسٹاک لسبیلہ کی پوری ٹیم ہماری قیادت میں ہمہ وقت تیار ہے اور جلد پورے لسبیلہ کا دورہ کیا جائیگا اور گلہ بانوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ گلہ بان مسلسل محکمہ لائیواسٹاک لسبیلہ کے دفتر سے رابطے میں رہیں اور گلہ بانوں سمیت تمام عوام کیلئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں اور ہم عوام کے خادم بن کر ان کے مسائل حل کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں