یوم مئی ، لسبیلہ زرعی یونیورسٹی کی انوکھی منطق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 مئی 2018 13:40

یوم مئی ، لسبیلہ زرعی یونیورسٹی کی انوکھی منطق
لسبیلہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مئی 2018ء) : یوم مئی ، مزدوروں کے عالمی دن پر لسبیلہ زرعی یونیورسٹی کی انوکھی منطق سامنے آ گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لسبیلہ زرعی یونیورسٹی میں تمام افسران چھُٹی پر لیکن مزدور ملازمین کو یونیورسٹی بُلوالیا گیا۔

(جاری ہے)

لسبیلہ یونیورسٹی کے رجسٹرار کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق صرف افسران اور طلبا کو چھٹی ہو گی جبکہ پلمبر ، ڈرائیور، سکیورٹی گارڈ ،ٹیوب ویل آپریٹرز کو ڈیوٹی دینے کا حکم دیا گیا ۔

اس نوٹی فکیشن کی کاپی وائس چانسلر اور دیگر متعلقہ دفاتر کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی اس نوٹی فکیشن کی تصویر وائرل ہوئی جس پر صارفین نے یونیورسٹی انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ نوٹی فکیشن اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارا معاشرہ اس محنت کش طبقے کے بغیر کچھ نہیں کر سکتا۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں