حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے سالانہ انتخابات کا عمل مکمل

عبدالحفیظ عابد صدر، اسلم چنہ سینئر نائب صدر اور تجمل حسین خان جنرل سیکریٹری منتخب

جمعہ 27 اپریل 2018 23:52

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے نئے سالانہ انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا، عبدالحفیظ عابد صدر، اسلم چنہ سینئر نائب صدر اور تجمل حسین خان جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے۔

(جاری ہے)

حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے انتخابات کے لئے تشکیل دی گئی انتخابی کمیٹی کے چیئرمین شکیل احمد خان نے انتخابی نتائج کا اعلان پریس کلب میں منعقدہ جنرل باڈی میں کیا، چیئرمین الیکشن کمیٹی نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق تمام انتخابی عمل تکمل پذیر ہوا اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد تمام عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہو گئے، عبدالحفیظ عابد صدر (امت)، اسلم چنہ سینئر نائب صدر (ایف ایم)، نائب صدور ساجد علی خان (امت)، اقبال قریشی (این این آئی)، تجمل حسین خان جنرل سیکریٹری (جنگ)، فہیم صدیقی ایڈوائزر (ایمان)، احتشام ملک جوائنٹ سیکریٹری (ایمان)، لالہ مرزا خان خازن (خیالات)، محمد عارف قریشی سیکریٹری اطلاعات شامل ہیں، ارکان مجلس عاملہ میں عثمان اجمیری، اشتیاق احمد خان، یاسین راہی، نصیر راہی، عبدالغفار انجم، سہیل شکیل، حشام شیخ، علی قریشی اور محمد وحید شامل ہیں، اس موقع پر چیئرمین الیکشن کمیٹی شکیل احمد خان اور صدر عبدالحفیظ عابد نے تمام نومنتخب عہدیداروں کو اجرک کے تحائف پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں