بورڈ کی 22 ویجلینس کمیٹیوں نے 38 امتحانی مراکز کا دورہ کیا، ڈاکٹر مسرور احمد زئی

بدھ 25 اپریل 2018 22:54

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن حیدرآباد کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر مسرور احمد زئی نے بتایا ہے کہ گیارہویں و بارہویں جماعتوں کے جاری امتحانات میں بورڈ کی22 ویجلینس کمیٹیوں نے 142امتحانی مراکز میں سی38سینٹرز کا دورہ کیا اور106امیدواروں کے خلاف نقل کیس بنائے جبکہ 2غیر متعلقہ امیدواروں کو بھی پکڑا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو بارہویں جماعت اردو کا پرچہ تھا جبکہ آج جمعرات کو گیارہویں جماعت انگریزی کا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں