نواز شریف کی دم پر پیر رآیا تو چیخ و پکار کر کے جمہوریت یاد آگئی،سردار اختر مینگل

بلوچستان میں ترقی کے نام پر جیبوں کی بجائے بوریاں بھری گئیں گوادر کو پینیکا پانی نہیں ملا حب شہر کھنڈرات میں تبدیل ہوکر حالت لیاری جیسی دیکھنے لگی، شمولیتی جلسہ عام سے خطاب

بدھ 18 اپریل 2018 22:46

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہاہے کہ بلوچستان میں ترقی کے نام پر جیبوں کی بجائے بوریاں بھری گئیں تاحال گوادر کو پینے کے نام پر پانی نہیں ملا حب شہر کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے شہر کی حالت دیکھ کر لیاری یاد آتا ہے کراچی کے بعد گندگی کے اعتبار سے حب دوسرا بڑا شہر ہے میاں صاحب اب کیوں چیخ و پکار کررہے ہو کہ مجھے کیوں نکالا لوگ ایسے پارٹیاں تبدیل کررہے ہیں جس طرح کپڑے تبدیل کئے جاتے ہیں میاں نواز شریف کی دم پر پیر رکھا گیا تو انہیں جمہوریت یاد آگئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ضلع لسبیلہ کے صنعتی شہر حب میں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کی جانب سے شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا صنعتی شہر حب کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا سیوریج سسٹم تباہ ، سڑکیں کچی گلیوں میں تبدیل ہوگئی ہے شہر سے روزانہ اربوں روپے کمائے جاتے ہیں مگر خرچ نہیں کئے جاتے انہوں نے کہا کہ حب کی حالت اب کراچی کے علاقے لیاری جیسی ہوگئی ہے ترقی کے نام پر بلوچستان میں اربوں روپے کے فنڈز آتے ہیں مگر خرچ نہیں ہوتے ہیں وہ رقم اب جیبیں بھر جانے سے بوریوں میں ڈالی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ترقی کے بڑے دعوئے کئے مگر اب تک گوادر کے مکینوں کو پینے کا پانی تک نہیں ملا انہوں کہا کہ میاں نواز شریف کی دم پر جب پاؤں رکھا گیا اب ان کو یاد آگیا مجھے کیوں نکالا اب ان کو جمہوریت یاد آگئی پانچ سال تک بلوچستان میں لوٹ ماری کی ہم اس طرح نکالنے کے حق میں نہیں ہیںانہوں کہا کہ بلوچستان میں نئی پارٹیاں بنانا مسائل کا حل نہیں ہے اصول پرست پارٹیاں صوبے کے مسائل حل کرسکتی ہیں بی این پی مینگل بلوچستان کی اصل پارٹی ہے جو صوبے میں امن خوشحالی اور بھائی چارے کو دوبارہ لا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ بلوچستان کے لئے نہیں بلکہ دوسرے صوبے کیلئے بن رہا ہے آج بھی گوادرکے عوام پانی کی بوند بوند کوترس رہے ہیں صرف ترقی کے بلند وبانگ دعوئے کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ آجکل لوگ سیاسی پارٹیاں ایسے تبدیل کررہے ہیں جیسے کپڑے بی این پی مینگل بلوچستان کے عوام کے جائز حقوق کیلئے جنگ لڑتی رہے گی جلسہ عام میں بی این پی مینگل کے کارکنوں سمیت لسبیلہ کے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ سردار اختر جان مینگل نے جے یو آئی لسبیلہ کے رہنما مولانا یعقوب ساسولی سے اہم ملاقات کی اور انکے رشتے دار کی وفات پر تعزیت وفاتحہ خوانی کی اس موقع پر دیگر سیاسی وسماجی شخصیات بھی موجود تھیں ۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں